30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
عمروجھوٹاہے،ایسی تہمت پرقرآن عظیم نے اسی کوڑوں کاحکم دیاہے اورگواہی کو ہمیشہ مردود۔سوابرس توتھوڑاہے دو۲برس تك بھی پیداہوتاتوبلاشبہہ زید کاقرارپاتا،یہ لڑکاشرعًا ضرور زیدکااوراس کاوارث شرعی ہے،ہاں اگرعورت بعدموت شوہر قبل ولادت پسراقرارکرچکی ہوتی کہ میری عدت گزرگئی،اور اس اقرار سے چھ ماہ یازائد کے بعد بچہ پیداہوتا توشوہر متوفی کاقرارنہ پاتا ورنہ صرف اس بنا پرکہ موت کے سوابرس بعد پیداہو اولادالحرام کہنا محض ظلم وباطل ہے۔درمختارمیں ہے:
|
یثبت نسب ولد معتدۃ الموت لاقل منہما(ای من سنتین)من وقت الموت [1]الخ۔ |
موت کی عدت گزرانے والی خاتون اگرشوہر کی موت کے وقت سے دوسال سے کم مدت میں بچہ جنے تو اس کانسب ثابت ہوگا۔(ت) |
شریفیہ میں ہے:
|
ان کان الحمل من المیت بان خلف امرأۃ حاملا و جائت بالولد لتمام اکثر مدۃ الحمل ای سنتین او اقل ولم تکن اقرت بانقضاء العدۃ یرث ذٰلك الولد من المیت واقاربہ[2]۔ملتقطا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اگرحمل میت کاہے جس کی صورت یہ ہے کہ میت نے حاملہ بیوی چھوڑی ہو اور وہ مدت حمل یعنی دوسال کے پوراہونے پر یااس سے کم مدت میں بچہ جنے جبکہ عورت نے عدت کے گزرجانے کااقرارنہ کیاہو تویہ بچہ میت اور اس کے قرابتداروں کاوارث بنے گا۔ملتقطا،واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۶۲: ازشہربنارس محلہ کنڈی گڈٹولہ مسجدبازار مرسلہ حافظ ولی محمدصاحب ۲۱شوال ۱۳۱۴ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ہندہ زوجہ زید کچھ اپنے ورثائے شرعی اورزید اپنے خاوند کو چھوڑ کرمرگئی اورمہرجوزید کے ذمہ واجب الاداء ہے وصول نہیں پایا اورکوئی اولاد اس نے نہیں چھوڑی،اس صورت میں زید مہر میں سے بھی جو اس کے ذمہ واجب الاداء ہے نصف حصہ پاسکتاہے جیسا کہ ہندہ کے کل متروکہ سے پاسکتاہے یانہیں،شبہ یہ ہوتاہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع