دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

دونوں بھتیجوں کوبھی وارث کیاچاہتاہوں زبانی ہوخواہ تحریری ہرگزشرعًا قابل قبول نہیں ہوسکتی کہ توریث رب العالمین جل جلالہ،کے حکم سے ہے نہ زیدوعمرو کے زبان میں۔غایت یہ کہ اگرالفاظ اس اقرارنامہ کے صالح ہبہ ہوں یازبانی میرانفع علی سے الفاظ ہبہ صادرہوئے ہوں تویہ تینوں بھائی یعنی میرعون علی ومیرجمال ومیرحسن شاہ اس کل جائداد ے موہوب لہ،قرارپائیں گے مگرمکان اندرونی جسے میرانفع علی نے اپنی زندگی میں جداجداتین حصہ پرتقسیم کرکے ہرشخص کو ایك مکان علیحدہ پرقابض کرایا تو وہاں توہبہ واقعی حیح ونافذ وتام ہے اور وہ تینوںحصے ان تینوں کاشرعًا مملوك ہوگئے لیکن مکان بیرونی وزمین افتادہ میں کہ اگرچہ ہزاربارہبہ زبانی خواہ تحریری ماناجائے،شرعًا مورث ملك نہیں ہوسکتا کہ تاوقت انتقال میرانفع علی کے وہ دونوں غیر منقسم تھے اور میرانفع علی نے اپناتعلق وتصرف ونشست وبرخاست حسب دستورقدیم بھی نہ اٹھادیا تھا پس تادم انتقال میرا نفع علی کے موہوب لہم کاقبضہ نہ پایاگیا اور ایساہبہ بعدانتقال واہب باطل ہوجاتاہے کما فی الدرالمختار(جیسا کہ درمختارمیں ہے۔ت)

اب کہ ہبہ باطل قرارپایا تواسمکان بیرونی وزمین افتادہ کاشرعًا کوئی مالك سوامیرعون علی کے نہ ہوا اورمیرجمال علی ومیرحسن شاہ کاہرگز ان میں کچھ حق نہ تھا بعدانتقال میرعون علی کے میرفیض علی ان دونوں قطعوں اورایك مکان اندرونی کے بلاشرکت غیرے مالك ہوئے اور یہ سب مکانات بذریعہ بیع میرحسن رضااورمیرمولائی کی طرف بالمناصب منتقل کئے گئے میرعابد علی ومیرباقی علی کا حق شرعی سواس دوثلث مکان اندرونی کے جومیرانفع علی اپنی حیات میں ان کے مورث میرجمال علی کو دے کرقابض کرادیاتھا ہرگزنہیں،اور اس میں بھی برتقدیر صدق مستفتی وعدم موانع ارث و انحصار ورثہ فی المذکورین وتقدیم امورمقدمہ کالدین والوصیۃ پانچواں حصہ ان کی بہن زبیدۃ النساء کاہے،یہ ہے حکم شرعی،اور اس کے خلاف جوکچھ ہوباطل محض۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۵۴:یافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ شیخ رحم علی وشیخ سعادت وشیخ احمد تین بھائی تھے،انہوں نے اپنے روپے سے ایك جائداد پیداکی،ان تینوں کی زندگی تك مشترك رہے اورخوردونوش سب کایکجاتھا،پس ازاں شیخ رحم علی کاانتقال ہو اوران کے اولیاء زوجہ اوربچن پسراوربجو،بجو،بلاقن تین دختروارث چھوڑے ان میں سے بجو نے ماں اولیاء اورشوہر محب اﷲ اورابن سعد اﷲ اوربنت عمدہ پھرنجو نے ماں اولیاء اوردوپسر وزیر،مسیت اوردودخترامیرن،فقیرن پھر اولیاء نے بچن وبلاقن پسرودختر چھوڑکرانتقال کیا۔بعد وفات


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن