30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہنوز اسی پیشہ پرہے مستحق ارث ہوگی یانہیں؟
الجواب:
بازاری عورت جو اپنے پیشہ پررہے اور ایك شخص کے ساتھ بطور زنان منکوحہ پابند ہوکرخانہ نشینی اختیارنہ کرے اسے صرف تعلق فاجرانہ کے سبب منکوحہ نہیں ٹھہراسکتے تاوقتیکہ حجت شرعیہ سے ثبوت نکاح نہ ہو اور جو اولاد بے نکاح پیداہو اس کانسب صرف ماں سے ثابت ہوتاہے نہ باپ سے،اگرچہ اس کے نطفے سے ہونامتعین ہو اور وہ اس خیال سے اس کی طرف نسبت بھی کئے جائیں۔
|
قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الولد للفراش وللعاھر الحجر[1]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا بچہ صاحب فراش کاہے او رزانی کے لئے پتھرہیں۔(ت) |
تو وہ چاروں صرف ماں کے جانب سے بہن بھائی ہوئے اور اسی جہت سے وراثت پاسکتے ہیں۔
|
فی الدرالمختار یرث ولد الزنی واللعان بجھۃ الام حدہ لما قدمناہ فی العصبات انہ لااب لہما[2]۔ |
درمختار میں ہے زنا اور لعان کابچہ فقط ماں کی جہت سے وارث بنتاہے،جیسا کہ ہم عصبات میں ذکرکرچکے ہیں کہ ان دونوں کاکوئی باپ نہیں ہوتا۔(ت) |
اورعذرا کاپیشہ فسق وفجور میں ہونا مانع ارث نہیں کہ وہ گناہ ہے نہ کفر۔پس صورت مستفسرہ میں برتقدیر صدق سمستفتی وعدم موانع ارث وانحصارورثہ فی المذکورین وتقدیم ماتقدم کالدین والوصیۃ ترکہ لیلٰی کاچارسہام پرمنقسم ہوکردوسہام بکر اور ایك ایك سلمٰی وعذرا کو ملے گا،
|
وذٰلك لانھما شریکتا ثلث وللزوج النصف بقی السدس یردعلیھما فتعودم ستۃ الٰی اربعۃ۔ |
اوریہ اس لئے ہے کہ وہ دونوں ایك تہائی میں شریك ہیں اور خاوند کے لئے ترکہ کا نصف ہوگا باقی چھٹا حصہ بچا جسے ان دونوں(سلمٰی وعذرا)پرردکیاجائے گا تومسئلہ چھ سے چار کی طرف عود کرے گا۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع