دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

فاغتنمہ[1] اھ،وفی متفرقات غصب الندیۃ اذا غزلت المرأۃ قطن زوجہا فان اذن لہا بالغزل وقال اغزلیہ لنفسك کان الغزل لہا ولو قال اغزلیہ ولم یذکر شیأ  کان الغزل للزوج[2] اھ بالالتقاط۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

زمین کو عاریت پرلینے والا قرارپائے گا الخ اور اس کے آخر میں یہ قول لکھاکہ تو اس کوغنیمت جان اھ۔ہندیہ میں کتاب الغصب کے متفرقات میں ہے ایك عورت نے اپنے شوہر کی روئی سے سوت کاتا،اگرشوہر نے اس کوکاتنے کی اجازت دی اورکہا کہ تو اس کواپنے لئے کات لے(صاحب ہندیہ نے کہا) تو  وہ سوت عورت کاہوگا،اوراگرکہا کہ تو اس کوکات لے،اس کے علاوہ کچھ ذکرنہیں کیاتو سوت شوہرکاہوگا اھ التقاط۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۴۹:یافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے ایك زوجہ اورچارپسر دونابالغ اورایك دختر بالغہ چھوڑ کرانتقال کیا اور کچھ روپیہ زید کالوگوں پرقرض اورکچھ نقدتھا اس میں نقد سے تین سوروپے والدہ ودوبرادران بالغ کی رضامندی سے دختر کی شادی اور کچھ روپے زید کی فاتحہ ودرودمیں صرف ہوئے اوردوسرے برادران بالغ نے بطور خود تجارت کی اور اس کے نفع کاقدرے روپیہ بھی فاتحہ زید میں اٹھایا۔اس صورت میں ترکہ زیدمکان وقرض ونقد کیونکر تقسیم ہوگا اور صرف شادی وفاتحہ کس کس پرپڑے گا اور کل مصارف شادی یہ ورثہ اس دختر سے مجرا لے سکتے ہیں یانہیں؟ اورنفع تجارت کاصرف انہیں دو برادران کواستحقاق ہے یاکل وارث اس میں بھی شریك ہیں؟بیّنواتوجروا۔

الجواب:

برتقدیرصدق مستفتی قعدم موانع ارث وانحصار ورثہ فی المذکورین وتقدیم امورمقدمہ علی المیراث کاداء المہرواجراء الوصیۃ،کل متروکہ زید مکان وقرض ونقدبہترسہام پرمنقسم ہوکر نوسہام اس کی زوجہ اورچودہ ہرپسر اورسات دختر کوملیں گے اورصرف فاتحہ کاخواہ ترکہ میں سے ہوا ہو یاجدامال سے جس جس نے کیا انہیں کے ذمہ پڑے گا اور جس کی اجازت


 

 



[1] غمزعیون البصائر مع الاشباہ والنظائر کتاب الوقف ادارۃ القرآن کراچی ۱ /۳۰۲

[2] الفتاوی الھندیۃ کتا ب الغصب الباب الرابع عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۵۳۔۱۵۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن