30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فی الطحطاویۃ حکم الترکۃ قبل قضاء الدین کحکم المرھون بدین علی المیت فلاتنفذ تصرفات الورثۃ فیھا ھذا اذا کانت الترکۃ اقل من الدین اومساویۃ لہ واما اذاکان فیہا زیادۃ علیہ ففی نفوذ تصرفات الورثۃ وجہان احدھما النفوذ الٰی ان یبقی قدرالدین واظھر ھما عدم النفوذ علٰی قیاس المرھون [1] اھ |
طحطاویہ میں ہے قرض کی ادائیگی سے پہلے ترکہ کاحکم میت پرقرض کے بدلے رہن رکھی ہوئی شے کے حکم کی مثل ہے۔ چنانچہ اگرترکہ قرض سے کم ہو یا ااس کے برابرہو توترکہ میں وارثوں کے تصرفات نافذ نہیں ہوں گے۔لیکن اگرترکہ میں قرض سے زیادتی موجود ہو تو وارثوں کے تصرفات نافذ ہونے میں دو۲ وجہیں ہیں،ان میں سے ایك یہ کہ تصرفات نافذ ہوں گے جب تك ترکہ بقدر قرض باقی رہے اور ان میں سے زیادہ ظاہروجہ مرہون پرقیاس کرتے ہوئے تصرفات کاعدم نفاذ ہے اھ(ت) |
پس اگر عمرو نے بیع ہندہ کو اجازت نہ دی تو حسینی کواختیار ہے چاہے ا س وقت صبرکرے کہ ترکہ دین سے فارغ ہوجائے یاحکم شرع کی طرف رجوع کرکے بیع فسخ کرالے کما ھو حکم المرھون المصرح بہ فی المتون(جیسا کہ مرہون کاحکم ہے جس کی تصریح متون میں کردی گئی ہے۔ت)رہی تقسیم ترکہ پس اگراس ترکہ کے سوازید متوفی کا اور کوئی مال ایساہے جوادائے دین کے لئے وفا کرے یاورثہ اس جائداد سے بقدرکفایت دین جداکردیں توباقی ماندہ کو باہم حسب فرائض تقسیم کرسکتے ہیں ورنہ جب تك ترکہ دین سے فارغ نہ ہوجائے خواہ بایں طور کہ اسی جائداد سے دیاجائے یاورثہ اپنے پاس سے تبرعًا دیں یاعمرو دین معاف کردے،بے اس کے تقسیم ترکہ سے ممنوع رہیں گے کما فی القسمۃ الھندیۃ وغیرھا من کتب الفقہ(جیسا کہ ہندیہ وغیرہ کتب فقہ کی کتاب القسمۃ میں ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۴۸:کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك گاؤں مادرزید زمین داری تھا وہ ایك پسر تین دخترچھوڑ کرفوت ہوئی،ایك دختر نے اپنا حصہ زید کو دے دیا باقی دختران کو زید نے دوحصہ بموجب شرع شریف گاؤں یں دے دئیے،اس گاؤں میں چارقطعہ باغ زید نے اپنی ماں کی حیات میں اس کے رضامندی سے غرس کئے تھے۔اب بعد فوت مادران باغوں میں بہنوں کابھی کچھ حق
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع