30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
علٰی رضاء الغرماء قال فی البزازیۃ فی السابع من کتاب الوصایا لایمنلك الوارث بیع الترکۃ المستغرقۃ بالدین المحیط الا برضاء الغرماء[1] اھ۔ |
قرضخواہوں کی اجازت پرموقوف ہوگی۔بزازیہ کتاب الوصایا کی ساتویں فصل میں ہے وارث قرضخواہوں کی اجازت کے بغیر ایسے ترکہ کی بیع کا مالك نہیں جو قرض سے گھراہوا ہو اھ (ت) |
اورکبرٰی اگراپنے مال سے ادائے دین چاہے تو زیدوصغرٰی کو اگرچہ غرماء بیع پرراضی ہوں بلکہ خود حاکم کو بیچنے سے روك سکتی ہے ورنہ مجرد منع اس کا کچھ بکارآمد نہ ہوگا کہ ورثہ کوبوجہ استغراق دین کوئی استحقاق ملکیت اس ترکہ میں نہیں۔
|
قال الحموی قولہ وانما یبیع القاضی اقول ینبغی ان یکون البیع بحضرۃ الورثۃ لما لھم من حق امساکہا و قضاء الدین من مالھم[2] اھ ملخصا،و فی الاشباہ و الدین المستغرق للترکۃ یمنع ملك الوارث[3]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
حموی نے کہا صاحب الاشباہ کاقول کہ"فقط قاضی اس کو بیچ سکتا ہے"میں کہتاہوں کہ بیع وارثوں کی موجودگی میں ہونی چاہئے کیونکہ انہیں حق حاصل ہے کہ وہ ترکہ کے مال کو روك لیں اور میت کاقرض اپنے مال سے اداکردیں اھ تلخی اور الاشباہ میں ہے جو قرض ترکہ کو محیط ہو وہ وارث کی ملك سے مانع ہے،اور اﷲ تعالٰی خوب جانتاہے۔(ت) |
مسئلہ ۴۵:کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے ایك زوجہ اور چند اولاد اور متروکہ میں جائداد چھوڑ کر انتقال کیا اس کاکفن ودفن اس کے مال سے کیاگیا اور اس کی عورت نے اس کی فاتحہ ودرودوسوم وچہلم وغیرہ میں بہت روپیہ اس کے مال سے اٹھایا اب وہ دعوٰی کرتی ہے کہ میں نے ان امور میں تین سو روپے اپنے مال سے اٹھائے میں ان کے پانے کی مستحق ہوں۔ اس صورت میں یہ دعوٰی اس کا مسموع ہے یانہیں؟ بیّنواتوجروا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع