دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

دعوٰی تقسیم بلاتصفیہ مہرہوسکتاہے یانہیں؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجردئیے جاؤگے۔ت)

الجواب:

تقریرسوال سے ظاہر کہ دین ترکہ کومحیط تھا اور درصورت احاطہ دین ورثہ کے لئے ترکہ میں ملك ثابت نہیں ہوتی نہ بے فراغ ذمہ بادایاابراء باہم تقسیم کرسکیں۔

فی الاشباہ والنظائر الدین المستغرق للترکۃ یمنع ملك الوارث قال فی جامع الفصولین من الفصل الثامن و العشرین لواستغرقہا الدین لایملکہا بارث الا اذا ابرأ المیت غریمہ او اداہ وارثہ بشرط التبرع وقت الاداء الخ[1]۔

الاشباہ والنظائر میں ہے جوقرض ترکہ کااحاطہ کرنے والا ہو وہ ملك وارث سے مانع ہے،جامع الفصولین کی اٹھائیسویں فصل میں ہے اگرقرض ترکہ کا احاطہ کرے تو بطورمیراث کوئی اس کا مالك نہیں ہوگا سوائے اس کے کہ قرضخواہ میت کوبری الذمہ قراردے دے یاکوئی وارث ادائیگی کے وقت تبرع کی شرط کرتے ہوئے اس کو اداکردے الخ(ت)

پس زوجہ زید نے کہ جائداد متروکہ بیچ کر زید کو باردیون سے سبکدوش کیا اور ان قرضخواہوں میں ایك خود وہ تھی جس نے آپ کچھ نہ لیا اور باقی دائنوں نے جنہیں اختیار نقض بیع حاصل تھاثمن مبیعہ سے اپنااپنا قرض لیا اور بیع پرکچھ اعتراض نہ کیا تو اب ورثہ زید کہ بغرض تقسیم وتصرف بے جا بے قصد استخلاص ترکہ بادائے مہرو دیگر دیون دعوی کرتے ہیں یہ دعوی ان کامحض نام قبول اورشرعًا قابل سماعت سے معزول۔

فی فتاوی الفاضل العلامۃ خیرالدین الرملی رحمۃ اﷲ علیہ سُئل فی رجل مات وعلیہ دین فباع بعض ورثتہ شیئا من عقارہ فی وفاء دینہ ھل لبقیۃ ورثتہ نقضہ

فاضل علامہ خیرالدین رملی علیہ الرحمہ کے فتاوٰی میں ہے کہ اس شخص کے بارے میں پوچھاگیا جس پرقرض تھا اور وہ مرگیا تو اس کے بعض وارثوں نے اس کاقرض اداکرنے کے لئے میت کی جائداد کاکچھ حصہ فروخت کردیا،کیاباقی وارثوں

 


 

 



[1] الاشباہ والنظائر الفن الثالث القول فی الملك ادارۃ القرآن کراچی ۲ /۲۰۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن