دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

تقسیم نہ کرناچاہئے مگرہاں تعین مقدار پنج ہزاروپیہ میں تفصیل ہے اگریہ مقدار سوا اقرار مورث کے دوسرے طریقہ سے بھی ثابت ہے یامورث کاوہ مرض جس میں اس نے انتقال کیا مرض موت یعنی ایسا مرض نہ تھا جس میں غالب ہلاك ہوتا ہو یا اس کے سب سے وہ صاحب فراش یا کارہائے بیرون خانہ سے عاجز ہوگیا ہو یاورثہ نے بعد اقرار حیات مورث میں خواہ اس کے بعد تصدیق اس مقدار کے کئے تھے گو اب مجیز نہ ہوں یایہ مقدار مہرمثل زوجہ سے زائد نہیں تو ان سب صورتوں میں پورے پانچ ہزار دینالازم ہیں ورنہ بقدرمہر مثل دلایاجائے گا اورقدر زائد میں اقرار مورث کااعتبارنہ کیاجائے گا۔

فی الھندیۃ اقرفی مرض موتہ بدین من مہر لامرأۃ یصدق الٰی تمام مہرمثلہا وتحاص غرماء الصحۃ کذا فی خزانۃ المفتین ولواقرلہا بزیادۃ علی مھر مثلہا فالزیادۃ باطلۃ کذا فی المبسوط[1]۔

ہندیہ میں ہے کسی شخص نے مرض الموت میں اپنی بیوی کے لئے دین مہر کا اقرار کیاتو تمام مہرمثل تك اس کے اقرار کی تصدیق کی جائے گی اور وہ بیوی صحت کے قرضخواہوں میں شامل ہوجائے گی۔خزانۃ المفتین میں یونہی ہے اور اگربیوی کیلئے مہرمثل سے زائد کا اقرار کیاتو زیادتی باطل ہے،مبسوط میں یونہی ہے۔(ت)

مسئلہ ۴۱:کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہندہ فوت ہوئی زیدپسر،عائشہ دختر،خالد زوج وارث چھوڑے۔زیور و اسباب متروکہ ہندہ،خالد اپنے تصرف میں لایا بعدہ،خالد بھی فوت ہوا۔فاطمہ زوجہ اورزید وعائشہ پسرودختر وارث چھوڑے۔ مہربندہ کاذمہ خالد ہے،آیا زیدوعائشہ کوترکہ خالد سے مطالبہ اس زیورواسباب کاپہنچ سکتاہے یانہیں؟ اورمہرہندہ تقسیم ترکہ پر مقدم ہوگایانہیں؟ بیّنواتوجروا۔

الجواب:

برتقدیر صدق مستفتی زید وعائشہ کومطالبہ اپنے سہام شرعیہ کا اس زیورواسباب کے متروکہ خالد سے پہنچتاہے اور ان سہام اورنیز مہر ہندہ اورمہرفاطمہ بھی اگرہوتقسیم ترکہ پرمقدم ہے۔


 

 



[1] الفتاوی الھندیۃ کتاب الاقرار الباب السادس نورانی کتب خانہ پشاور ۴ /۱۷۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن