دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

حرف واحد وھو ان القاضی لو اجبر احد الشریکین علی القسمۃ بطلب الاٰخر فہو من القسم الاول ولو لم یجبرفہو من الثانی اذا الجبر آیۃ القبول [1] اھ وفی القسمۃ الھندیۃ الاوانی المتخذۃ من اصل واحد کالاجانۃ والقمقمۃ والطست المتخذۃ من صفر ملحقۃ بمختلفۃ الجنس فلا یقسمہا القاضی جبرا کذا فی العنایۃ ویقسم تبرالفضۃ والذھب وما اشبہ ذٰلك مما لیس بمصوغ  [2] الخ۔

چھوٹے مکان کانصف۔ان دونوں قسموں کے درمیان فرق ایك لفظ کے ساتھ ہے اور وہ یہ کہ اگرقاضی نے دوشریکوں میں سے ایك کو دوسرے کے مطالبے کی وجہ سے تقسیم پر مجبور کیا تو وہ پہلی قسم سے ہے،اوراگرمجبور نہیں کیا تو وہ دوسری قسم سے کیونکہ جبرقبول کرنے کی نشانی ہے الخ ہندیہ کی کتاب القسمۃ میں ہے کہ ایك ہی مادہ سے بنائے جانے والے برتن جیسے ٹب،دیگچہ اور تھال جوکہ پیتل سے بنائے گئے ہوں وہ ان چیزوں کے ساتھ ملحق ہوتے ہیں جن کی جنسیں مختلف ہوں،چنانچہ قاضی ان کو جبرًا تقسیم نہیں کرے گا۔عنایہ میں یونہی ہے،اورسونے چاندی کے ٹکڑوں اورجوان کے مشابہ ہے جسے پگھلایانہ گیاہو کو قاضی جبرًا تقسیم کرے گا الخ(ت)

وہ برتن اورزیور زوجہ ثانیہ وعزیز مذکور کی ملك ہوگیا جن سے اب واپسی ممکن نہیں لمکان الزوجیۃ وموت الواہب وکلاھما یمنع الرجوع(زوجیت کی موجودگی اورواہب کی موت کے سبب سے اور وہ دونوں رجوع سے مانع ہیں۔ت)اس بیان سے تمام مراتب مسئولہ کا جواب واضح ہوگیا۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم

مسئلہ ۳۸:کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی حیات میں بحالت نفاذ تصرفات ایك دکان اپنے نبیرہ کے نام اپنے روپے سے خریدکردی اور اسے بولایت اس کے باپ کے اس دکان پرقبضہ کرادیا،اب زید نے انتقال کیا،اس صورت میں وہ دکان حسب فرائض ورثہ زید پر منقسم ہوجائے گی یاصرف نبیرہ کو ملے ؟ بیّنوا توجروا۔


 

 



[1] جامع الفصولین الفصل الحادی والثلاثون اسلامی کتب خانہ کراچی ۲ /۸۲

[2] الفتاوی الھندیۃ کتاب القسمۃ الباب الثالث نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۲۰۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن