دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

بے اثر ہوا وہ ہرچیز کانصف زوجہ وعزیز سے بٹواسکتے ہیں،باوصف بقائے عین متروکہ خواہی نخواہی اخذ قیمت پرمجبورنہ کئے جائیں گے کہ ہرعدد کانصف ان موہوب لہما کے ہاتھ میں بطور غصب تھا اور مغصوب جب تك بعینہ قائم ہوحکم اس کا ردعین ہے نہ کہ ایجاب ضمان۔

قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم علی الید ما اخذت حتی تؤدی رواہ احمد والاربعۃ [1]والحاکم عن سمرۃ بن جندب رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند حسن۔

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاتھ پرلازم ہے جوکچھ اس نے لیا یہاں تك کہ وہ اس کو اداکردے۔اس کو امام احمدبن حنبل اوراصحاب سنن اربعہ اورامام حاکم نے سمرہ بن جندب رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے سند حسن کے ساتھ روایت کیاہے۔(ت)

ہاں نصف دیگرکہ حق شوہر تھابوجہ ہبہ شوہروقبضہ موہوب لہما وازانجاکہ زیور وبرتن دونوں ایسی چیزہیں جن کا ایك ایك عدد جداگانہ قابل تبعیض نہیں۔

ولایضر الشیوع فیما یضرہ التبعیض لکونہ ممالا یحتمل القسمۃ ولذاجاز ھبۃ درھم صحیح من رجلین علی الصحیح کما فی الخانیۃ[2] وغیرھا وقال فی الحادی والثلثین من جامع الفصولین الشائع ینقسم علی قسمین شائع یحتمل القسمۃ کنصف الدار و نصف البیت الکبیر وشائع لایحتملہا کنصف قن و رحی وحمام وثوب وبیت صغیر فالفاصل بینھما

غیرمنقسم ہونا اس چیزمیں نقصان دہ نہیں جس میں تقسیم نقصان دہ ہے اس وجہ سے کہ وہ ان چیزوں میں سے ہے جو تقسیم کا احتمال نہیں رکھتیں اسی لئے دوشخصوں کوایك درھم کا ہبہ صحیح قول کے مطابق درست ہے جیسا کہ خانیہ وغیرہ میں ہے۔اورجامع الفصولین کی اکتیسویں فصل میں کہا کہ غیر منقسم جوتقسیم کا احتمال رکھتاہے جیسے گھرکانصف اوربڑے مکان کانصف(۲)وہ غیرمنقسم جوتقسیم کااحتمال نہیں رکھتا جیسے غلام،چکی،حمام،کپڑے اور

 


 

 



[1] جامع الترمذی ۲/ ۱۵۲ و سنن ابی داؤد ۲ /۱۴۵ وسنن ابن ماجہ ص۱۷۵ ومسند احمدبن حنبل ۵ /۸

[2] فتاوی قاضی خاں کتاب الھبۃ فصل فی ھبۃ المشاع نولکشور لکھنؤ ۴ /۶۹۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن