دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

اور جس طرح اُخت تائبہ غیرتائبہ کی وارث ہوتی ہے یونہی غیرتائبہ تائبہ کی وارث ہوگی کہ زانیہ ہوناموانع میراث سے نہیں، ہاں بخیال مذکورتائبہ کااپنے مال کو وجوہ خیرمیں صَرف کردینا اور فاحشہ کے لئے میراث نہ چھوڑنا بتصریح علماء جائزبلکہ یہی افضل وبہترہے۔خلاصہ میں ہے:

لوکان ولدہ فاسقا فارادان یصرف الٰی وجوہ الخیرہ ویحرمہ عن المیراث ھذا خیر من ترکہ[1]۔

اگرکسی شخص کی اولاد فاسق ہو اور وہ شخص چاہے کہ اپنامال نیکی کے کاموں میں خرچ کرے اور فاسق اولاد کومیراث سے محروم کردے۔تو یہ فاسق اولاد کے لئے مال چھوڑنے سے بہترہے۔(ت)

بزازیہ میں ہے:

ان اراد ان یصرف مالہ الی الخیر وابنہ فاسق فالصرف الی الخیر افضل من ترکہ لہ لانہ اعانۃ علی المعصیۃ[2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

اگرکسی نے ارادہ کیاکہ وہ اپنا مال نیك کام میں خرچ کرے اس حال میں کہ اس کا بیٹا فاسق ہو۔اس بیٹے کے لئے مال چھوڑنے سے نیك کام میں خرچ کرناافضل ہے کیونکہ اس کے لئے مال چھوڑنا گناہ پرمدد کرناہے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۳۶ و ۳۷:    ازلکھنؤ محمودنگر اصح المطابع مرسلہ مولوی محمدعبدالعلی صاحب مدراسی           ۱۷صفر۱۳۱۳ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسائل مصرحہ ذیل میں:

سوال اوّل

شاہ محمدعیسٰی وشاہ محمدیعقوب وشاہ محمد فصاحت ہرسہ برادران حقیقی ایك جائداد مشترك پرقابض ودخیل تھے،شاہ محمد عیسٰی نے انتقال کیا،دولڑکے تین لڑکیاں چھوڑیں،لڑکے نے دو لڑکیوں کانکاح مختلف جگہوں پرکردیا،وہ دونوں چندروز کے بعد مرگئیں۔اب تقسیم ترکہ کے


 

 



[1] خلاصۃ الفتاوٰی کتاب الھبۃ الفصل الاول الجنس الثانی مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ۴ /۴۰۰

[2] فتاوٰی بزازیۃ علٰی ھامش الفتاوی الھندیۃ کتاب الھبۃ،الجنس الثالث نورانی کتب خانہ پشاور ۶ /۲۳۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن