30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
زن فاحشہ اگر ولدالزنا ہو تو اس کاترکہ اس کے مادری اقربا مثل مادر ومادر مادر وبرادر وخواہر مادری یاخالہ ماموں وغیرہم کوملے گا اوراگرولدالزنا نہ تھی تو اس کاترکہ مثل تمام لوگوں کے اقربائے پدری ومادری سب کو حسب فرائض پہنچے گا اور اگر اس کا کوئی وارث اصلًا نہ ہوگا توفقرائے مسلمین پرتقسیم کردیاجائے گا کما ھو حکم سائر الضوائع(جیسا کہ تمام لاوارث چیزوں کا حکم ہے۔ت)بہرحال زید کے بہن بھائی یاہندہ کااس میں کوئی حق نہیں مگر جب کہ ثابت ہوکہ اس کاکوئی وارث شرعی نہیں اور ترکہ فقراء کودیناٹھہرے توان میں جو فقیرہو بحکم فقرمثل اورفقرأ کے پاسکتاہے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ۳۵: ازمارہرہ مطہرہ مرسلہ حضرت میاں صاحب قبلہ دام ظلہم العالی ۱۳ذی الحجہ ۱۳۱۲ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ترکہ حرامیوں کاکیسے تقسیم ہو،باپ کی سمت تومفقودمحض ہوگئے ماں کی سمت کوپہنچے گا یااس کوبھی نہیں،مثلًا ایك عورت کی دوبیٹیاں ہیں اوردونوں حرام سے،توبعد فوت ایك اخت کے دوسری اخت وارثہ ہوگی یا نہیں،اوراگر ایك اخت عقد کرکے پردہ نشین ہوگئی دوسری بدستور بے پردہ اور پیشہ کسب کا رکھتی ہے تو اس اخت تائبہ کاترکہ اس غیر تائبہ کو ملے گایانہیں؟ اوراگرملتا ہو اور یہ تائبہ اس خیال سے کہ میراترکہ فاحشہ کو نہ ملے کہ اس کے فسق وفجور میں مددپہنچے گی اپنامال امورخیر میں صرف کردے تو یہ جائزہے یانہیں؟ بیّنواتوجروا۔
الجواب:
اولادزنا صرف مادری رشتوں سے وارث ومورث ہوتی ہے مثلًا صورت مسئولہ میں ایك بہن دوسری کاترکہ اخت مادری ہوکر پائے گی نہ اخت عینیہ،اگرچہ دونوں ایك ہی شخص کے نطفہ سے ہوں۔درمختارمیں ہے:
|
یرث ولدالزنا واللعان بجھۃ الام فقط لما قدمناہ فی العصبات انہ لااب لہما[1]۔ |
زِنا اورلعان کی اولاد فقط ماں کی جہت سے وارث بنتی ہے جیسا کہ ہم عصبات میں ذکرکرچکے ہیں ان دونوں کاکوئی باپ نہیں ہوتا(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع