دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

السبعین فکانت المنتھی غالبًا [1]۔

ساٹھ سے سترسال تك کے درمیان ہوں گی۔چنانچہ غالبًا سترپر زندگی کی انتہا ہوتی ہے۔(ت)

جواہراخلاطی میں ہے:انہ احوط واقیس[2] (بے شك وہ زیادہ احتیاط والا اور زیادہ قرین قیاس ہے۔ت)اسی میں ہے:وعلیہ الفتوی[3] (اور اسی پرفتوٰی ہے۔ت)اس مدت میں اگرظاہرہو کہ مفقود زندہ ہے یابعد موت مادرزندہ تھا اگرچہ ایك آن بعد مر گیا تو یہ چھ سہام بحالت حیات خود اسے،ورنہ بحسب اَحکام فرائض اس کی زوجہ وغیرہ ان کے ورثہ کو کہ اس کی موت کے وقت زندہ تھے اگرچہ اب مرچکے ہوں دے دئیے جائیں اور اگرثابت ہوکہ مفقود پیش ازمادرمرگیاتھا یامدت مذکورہ گزرجائے اور کچھ ثبوت نہ ہو یہاں تك کہ روزفقدان سے اس کی موت کاحکم کردیاجائے تو ان سہام میں اس کے ورثہ کا کچھ حق نہیں بلکہ انہیں چار اولاد موجود کو دئیے جائیں ہرپسر کودو ہردخترکوایک۔

فی التنویر یوقف قسطہ فان ظھر حیافلہ ذٰلك وبعدہ یحکم بموتہ فی مال غیرہ من حین فقد فیرد الموقوف لہ الی من یرث مورثہ عند موتہ[4] اھ ملخصًا۔

تنویر میں ہے مفقود الخبر کاحصہ موقوف رکھیں گے اگروہ زندہ ظاہرہوگیا تو یہ حصہ اس کاہے،اس کے بعد(یعنی اس کے ہم عمروں کے مرنے کے بعد(یعنی اس کے ہم عمروں کے مرنے کے بعد)اس کے گم ہونے کے وقت سے غیرکے مال میں اس کی موت کاحکم دیاجائے گا،چنانچہ جوکچھ اس کے لئے موقوف رکھاگیا تھا وہ ان کی طرف لوٹادیں گے جو اس کے مورث کی موت کے وقت وارث بنے تھے اھ ملخصًا(ت)

یہ چھ۶ سہام تاانفصال احکام اس کے پاس امانۃً رہیں گے جس کے قبضہ میں متروکہ مذکورہ اس وقت یعنی بعد موت مورثہ ہے خواہ وہ کوئی پسر موجود ہو یادختر یازن پسر یاکوئی اجنبی


 

 



[1] فتح القدیر کتاب المفقود المکتبۃ النوریۃ الرضویۃ سکھر ۵ /۳۷۴

[2] جواہراخلاطی مسائل المفقود قلمی نسخہ ص۱۲۰

[3] جواہراخلاطی مسائل المفقود قلمی نسخہ ص۱۲۰

[4] الدرالمختار شرح تنویرالابصار کتاب المفقود مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۳۶۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن