دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

یہیں سے تمباکوکھانے کاحکم واضح ہوگیا وہ فی نفسہٖ نباتات مباحہ سے ہے جس کی ممانعت اکل پر شرع مطہرہرگز دال نہیں تو اسے بعد وضوح حال حرما یا مکروہ تحریمی کہنا شرع پرجرأت وتہمت ہے،ہاں غایت وہی تنزیہی کراہت ہے،اقول:بلکہ حقہ سے اشد کہ دھواں منہ میں قائم نہیں رہتا تمباکوئے کشیدنی اگرکثیف نہو اورحقہ جلد جلد تازہ کیاجائے ہربارپانی بدلاجائے تواس سے تغیر رائحہ ہوتاہی نہیں خصوصًا جبکہ تمباکو خوشبو دارہو اورحالت متوسط پربھی اس سے جوتغیرہوتاہے بہت سریع الزوال ہواہے کلیوں سے فورًا جاتارہتاہے اوربے کلی بھی تھوڑی دیر میں ہوائیں اسے لے جاتی ہیں بخلاف تمباکوئے خوردنی کہ اس کاجرم منہ میں دبارہتا ہے اورمکرر استعمال سے تمام دہن اس کی کیفیت کریہہ سے متکیف ہوتا اور اس کی بُو میں بس جاتا ہے تواس کی کراہت تنزیہی حقہ سے زائدہے اور اس میں ایك دقیقہ اورہے تمباکوکھانے کازیادہ رواج عورتوں میں ہے،اورشوہراگراس کا غیرعادی اوراس کی بوسے متأذی ہوتوعورت کے لئے اس کااستعمال حد ممانعت تك پہنچے گا۔

لما فیہ من مناقضۃ ماقصد الشرع من الایتلاف والتحبب الی الازواج۔

کیونکہ اس میں میاں بیوی کے درمیان اس باہمی انس ومحبت کی ممانعت ہے جوشرعًا مقصود ومطلوب ہے۔(ت)

بلکہ عورت عادیہ نہ ہو اوراس کی بوسے ایذا پائے توشوہر کے لئے بھی اس کی کراہت اشد ہوجائے گی کہ عورت کے حق میں شوہرکو ایذادینا یا اسے اپنے بعض بدن مثل زبان ودہن سے تمتع دشوارکردینااگرچہ سخت ناپسند شرع ہے مگرمرد کوبھی حکم "] وَعَاشِرُوۡہُنَّ بِالْمَعْرُوۡفِ ۚ"[1](ان سے اچھا برتاؤکرو۔ت)کی ہدایت،اوران کی ایذا سے ممانعت،اور ان کی دلداری ودلجوئی کی طرف دعوت ہے اوراکثر کثافت وبے احتیاطی اس حد کو پہنچی کہ رائحہ کریہہ لازم دہن ہوجائے،کلی وغیرہ سے نہ جائے، برابروالے کو ایذاپہنچائے،توایسے تمباکوکا استعمال بیشك ناجائز وممنوع ہے کہ اب وہ خواہی نخواہی ترك جماعت ومسجدکاموجب ہوگا اوریہ حرام ہے معہذا ایسے تغیر کے ساتھ خودنمازپڑھنا،تلاوت قرآن کرناسوئے ادب وگستاخی ہے والعیاذباﷲ تعالٰی ھذا ھوحق التحقیق،واﷲ سبحٰنہ ولی التوفیق۔

اما ماذکر السائل من حدیثی الدرالثمین فاقول: لامتمسك فیھما

سائل نے درثمین کے حوالے سے جودوحدیثیں ذکرکی ہیں تو میں کہتاہوں کہ ان میں ممانعت کے

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۴ /۱۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن