دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

احمد و ابوداؤد بسند صحیح عن ام سلمۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا قالت نھٰی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عن کل مسکر ومفتر[1]۔

امام احمد اورابوداؤد سے بسندصحیح حضرت سیدہ ام سلمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ہرنشہ آورچیز اور مست کر دینے والی شَے سے منع فرمایا۔(ت)

اور ایك صورت ممانعت کی اوقات خاصہ کے لئے اورپیداہوگی رائحہ کریہہ کے ساتھ مسجد میں جاناجائز نہیں

لقولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من اکل من ھذہ الشجرۃ الخبیثۃ فلا یقربن مصلانا فان الملٰئکۃ تتأذی ممایتأذی منہ بنواٰدم[2]۔

حضوراکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ارشادگرامی کے مطابق کہ جو اس درخت خبیثہ(یعنی تھوم)کوکھائے وہ ہماری مسجدوں میں نہ آئے کہ جس بات سے آدمیوں کواذیت ہوتی ہے اس سے فرشتے بھی اذیت کرتے ہیں۔(ت)

تواگرحقہ سے منہ کی بو متغیر ہوبےکلی کئے منہ صاف کئے مسجد میں جانے کی اجازت نہیں،اسی قدر سے خود حقہ پرحکم ممانعت نہیں جیسے کچالہسن پیازکھانا کہ بلاشبہہ حلال ہے اور اسے کھاکر جب تك بو زائل نہ ہو مسجد میں جانا ممنوع مگرجوحقہ ایساکثیف و بے اہتمام ہوکہ معاذاﷲ تغیرباقی پیداکرے کہ وقت جماعت تك کلی سے بھی بکلی زائل نہ ہو توقرب جماعت میں اس کاپینا شرعًاناجائزکہ اب وہ ترك جماعت وترك سجدہ یابدبو کے ساتھ دخول مسجد کاموجب ہوگا اوریہ دونوں ممنوع وناجائزہیں اور ہر مباح فی نفسہ کہ امرممنوع کی طرف مؤدی ہو ممنوع وناروا ہے،

وقدحققنا المسألۃ مع نظائرھا فی کتاب الوقف من فتاوٰنا بما یتعین الرجوع الیہ ولایجوز التغافل عنہ۔

اس مسئلہ کی تحقیق اس کے نظائر سمیت کتاب الوقف میں ہم نے اپنے فتاوٰی میں اس طورپرکردی ہے کہ اس کی طرف رجوع متعین ہے اور اس سے غفلت ناجائز ہے۔(ت)

 


 

 



[1] سنن ابی داؤد کتاب الاشربہ باب ماجاء فی السکر آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۱۶۳،مسنداحمدبن حنبل عن ام سلمہ المکتب الاسلامی بیروت ۶ /۳۰۹

[2] المعجم الصغیر باب الالف من اسمہ احمد دارالکتب العلمیہ بیروت ۱ /۲۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن