دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

اور اسی میں تصریح ہے کہ مالت مشائخنا الیھا [1]اسی کراہت تنزیہہ کی طرف ہمارے اساتذہ نے میل کیا۔ اس رسالہ پرشاہ عبدالعزیز صاحب وشاہ رفیع الدین صاحب کی تقریظیں ہی شاہ صاحب نے اسے:

تحریرانیق وتقریر رشیق وصحیح المبانی ومستحکم المعانی وموافق روایات ومطابق درایات۔[2]

عمدہ تحریر،خوبصورت تقریر،صحیح عبارت والی،مستحکم معانی والی،روایات کے موافق اوردرایات کے مطابق(ت)بتایا،

اورشاہ رفیع الدین صاحب نے:

استحسنت غایۃ الاحسان مانثر بنایہ من جواھر لآلیۃ فی مبانیہ ومعانیہ[3]۔

انتہائی مستحسن ہیں موتیوں کے جواہر جواس کے بانی نے اس کی عبارت اورمعانی میں بکھیرے ہیں۔(ت)فرمایا،

توظاہرًا دوسری تحریر کی نسبت غلط ہے یا اس میں تحریفیں واقع ہوئیں اور اس پردلیل یہ بھی ہے کہ اس تحریر کے اکثرجوابات مخدوش ومضمحل اورخلاف تحقیق باتوں پر مشتمل ہیں اورنسبت بہمہ جہت صحیح ہی مانئے تو رسالہ تلمیذ کی مدح وتقریظ،مناقض ومعارض ہوگی وہ تحریرپائیہ اعتبار سے یوں بھی گرگئی۔اور اس سے بھی قطع نظرکیجئے تومقصود اتباع حق ہے نہ تقلید اہل عصر و اتباع زیدوعمرو،واﷲ الھادی و ولی الایادی۔

الحاصل معمولی حقہ کے حق میں تحقیق حق وتحقیق یہی ہے کہ وہ جائزومباح اورغایت درجہ صرف مکروہ تنزیہی ہے یعنی جونہیں پیتے اچھا کرتے ہیں اورجوپیتے ہیں برانہیں کرتے۔

فان الاساءۃ فوق کراھۃ التنزیہ کما حققہ العلامۃ الشامی [4]۔

کیونکہ اساءۃ مکروہ تنزیہی سے اوپرہے جیساکہ علامہ شامی نے اس کی تحقیق فرمائی(ت)

البتہ وہ حقہ جوبعض جہّال بعض بلادہند ماہ مبارك رمضان شریف میں وقت افطار پیتے اوردم لگاتے اورحواس ودماغ میں فتور لاتے اوردیدہ ودل کی عجیب حالت بناتے ہیں بیشك ممنوع وناجائز وگناہ ہے اوروہ بھی معاذاﷲ ماہ مبارك میں۔اﷲ عزوجل ہدایت بخشے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ہرمفتر چیزسے نہی فرمائی اور اس حالت کے حالت تفتیر ہونے میں کچھ کلام نہیں۔


 

 



[1]

[2]

[3]

[4] ردالمحتار داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ /۳۱۸،۳۸۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن