30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ھو ارفق باھل ھذا الزمان لئلا یقعوا فی الفسق و العصیان[1] اھ وفیہ من کتاب الحدود ومقتضی ھذا کلہ ان من زفت الیہ زوجتہ لیلۃ عرسہ ولم یکن یعرفھا لایحل لہ وطؤھا مالم تقل واحدۃ اواکثر انھا زوجتك وفیہ حرج عظیم لانہ یلزم منہ تاثیم الامۃ [2] اھ ملخصا الٰی غیرذٰلك من مسائل یکثر عدھا ویطول سردھا فاندفع ماعسٰی ان یوھم من قول الفاضل اللکنوی ان عموم البلوی انما یؤثر فی باب الطھارۃ والنجاسۃ لافی باب الحرمۃ والاباحۃ صرح بہ الجماعۃ [3]اھ۔ |
کہ اس میں اہل زمانہ کے لئے نرمی ہے تاکہ وہ فسق اورگناہ میں مبتلانہ ہوں اھ،اوراسی کے کتاب الحدود میں ہے اوراس تمام کامقتضٰی یہ ہے کہ اگرشب زفاف شوہر کے پاس اس کی بیوی بھیجی جائے تو اس وقت تك اس کے لئے وطی حلا ل نہیں جب تك وہ عورت ایك یاکئی بار اس کوکہہ نہ دے کہ وہ اس کی بیوی ہے حالانکہ اس میں حرج عظیم ہے کیونکہ اس سے امت کوگنہگار بنانا لازم آتاہے اھ تلخیص۔اس کے علاوہ کئی مسائل جن کی تعداد کثیر اوران کو بیان کرنے میں طوالت ہے۔اس سے فاضل لکھنوی کے قول سے پیداہونے والا یہ وہم دور ہوگیا کہ عموم بلوٰی صرف طہارت ونجاست میں مؤثر ہے نہ کہ حرمت واباحت میں۔جماعت علماء نے اس کی تصریح فرمائی ہے اھ۔(ت) |
ہاں بنظربعض وجوہ سے تنزیہی کہہ سکتے ہیں جیسا کہ محقق علائی وعلامہ ابوالسعود وعلامہ طحطاوی وعلامہ شامی نے الحاقابالثوم و البصل افادہ فرمایا۔
|
علٰی مراء فیہ لبعض الفضلاء مع کلام فی ذٰلك المراء۔ |
اس میں بعض فضلاء کو شك ہے باوجودیکہ اس شك میں کلام ہے۔(ت) |
علامہ شامی فرماتے ہیں:
|
الحاقہ بما ذکر ھو الانصاف۔[4] |
اس کامذکور کے ساتھ الحاق کرناہی انصاف ہے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع