30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
علی القائل بالحرمۃ اوبالکراھۃ فانھما حکمان شرعیان لابدلھما من دلیل ولادلیل علٰی ذٰلك فانہ لم یثبت اسکارہ ولاتفتیرہ ولااضرارہ بل ثبت لہ منافع فھو داخل تحت قاعدۃ الاصل فی الاشیاء الاباحۃ وان فرض اضرارہ للبعض لایلزم منہ تحریمہ علٰی کل احد فان العسل یضر باصحاب الصفراء الغالبۃ وربما امرضھم مع انہ شفاء بالنص القطعی ولیس الاحتیاط فی الافتراء علی اﷲ تعالٰی باثبات الحرمۃ اوالکراھۃ اللذین لابدلھما من دلیل بل فی القول بالاباحۃ التی ھی الاصل وقد توقف النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم مع انہ ھو المشرع فی تحریم الخمر ام الخبائث حتی نزل علیہ النص القطعی فالذی ینبغی للانسان اذاسئل عنہ سواء کان ممن یتعاطاہ اولاکھٰذا العبد الضعیف وجمیع من فی بیتہ ان یقول ھو مباح لکن رائحتہ تستکرھھا الطباع فھو مکروہ طبعا لاشرعا الٰی اٰخر ما اطال بہ رحمہ اﷲ تعالٰی۔[1] |
قیامت کبرٰی قائم فرمائی کہ وہ دونوں حکم شرعی ہیں جن کے لئے دلیل درکار۔اوریہاں دلیل معدوم کہ نہ اس کانشہ لانا ثابت ہوانہ عقل میں فتورڈالنا نہ مضرت کرنابلکہ اس کے منافع ثابت ہوئے ہیں تو وہ اس قاعدہ کے نیچے داخل کہ اصل اشیاء میں اباحت ہے،اوراگرفرض کیجئے کہ بعض کوضررکرے تواس سے سب پرحرمت ثابت نہیں ہوتی،جن مزاجوں پرصفرا غالب ہوتاہے شہد انہیں نقصان کرتاہے بلکہ بارہا بیمارکر دیتاہے با آنکہ وہ بنص قرآنی شفا ہے،اوریہ احتیاط کی بات نہیں کہ حرمت یاکراہت ٹھہراکرخدا پرافترأ کردیجئے کہ ان کے لئے دلیل کی حاجت بلکہ احتیاط مباح ماننے میں ہے کہ وہی اصل ہے،خود نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے کہ بنفس نفیس صاحب شرع ہیں شراب جیسی ام الخبائث کی تحریم میں توقف فرمایا جب تك کہ نص قطعی نہ اُترا توآدمی کوچاہئے جب اس سے حقہ کے بارے میں سوال کیاجائے تو اسے مباح ہی بتائے خواہ پیتاہویانہ پیتاہو جیسے میں اور میرے گھرمیں جس قدرلوگ ہیں(کہ ہم میں کوئی نہیں پیتا مگر فتوٰی اباحت ہی پردیتاہوں)ہاں اس کی بو طبیعت کرناپسند ہے تووہ مکروہ طبعی ہے نہ کہ شرعی،اورہنوز علامہ مذکورکاکلام طویل اس کی تحقیق میں باقی ہے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع