دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

فی الافتاء بحلہ دفع الحرج عن المسلمین فان اکثرھم مبتلون بتناولہ مع ان تحلیلہ ایسرمن تحریمہ وماخیر رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بین امرین الا اختارایسرھما واما کونہ بدعۃ فلا ضرر فانہ بدعۃ فی التناول لافی الدین فاثبات حرمتہ امرعسیر لایکاد یوجد لہ نصیر۔[1]

حلت قلیان پرفتوٰی دینے میں مسلمانوں سے دفع حرج ہے کہ اکثراہل اسلام اس کے پینے میں مبتلاہیں معہذا اس کی تحلیل تحریم سے آسان ترہے اورحضورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم جب دوکاموں میں اختیار دئیے جاتے جوان میں زیادہ آسان ہوتا اسے اختیارفرماتے،رہا اس کابدعت ہونا کچھ باعث ضررنہیں کہ یہ بدعت کھانے پینے میں ہے نہ کہ امورددین میں،تو اس کی حرمت ثابت کرنا ایك دشوارکام ہے جس کاکوئی معین ویاورملتانظرنہیں آتا۔

علامہ خاتمۃ المحققین سیدی امین الملۃ والدین محمد بن عابدین شامی قدس سرہ السامی ردالمحتار حاشیہ درمختار میں فرماتے ہیں:

للعلامۃ الشیخ علی الاجھوری المالکی رسالۃ فی حلہ نقل فیھا انہ افتی بحلہ من یعتمد علیہ من ائمۃ المذاھب الاربعۃ۔[2]

علامہ شیخ علی اجہوری مالکی رحمہ اﷲ تعالٰی نے حقہ کی حلت میں ایك رسالہ لکھا جس میں نقل فرمایا کہ چاروں مذاہب کے ائمہ معتمدین نے اس کی حلت پرفتوٰی دیا۔

پھرفرماتے ہیں:

قلت والف فی حلہ ایضا سیدنا العارف عبدالغنی النابلسی رسالۃ سماھا الصلح بین الاخوان فی اباحۃ شرب الدخان وتعرض لہ فی کثیر من تالیفہ الحسان واقامۃ الطامۃ الکبرٰی

حلت قلیان میں ہمارے سردار عارف باﷲ حضرت عبدالغنی نابلسی رحمہ اﷲ تعالٰی نے بھی ایك رسالہ تالیف فرمایاجس کا "الصلح بین الاخوان فی اباحۃ شرب الدخان"نام رکھا اور اپنی بہت تالیفات نفیسہ میں اس سے تعرض کیا اورحقہ کی حرمت یاکراہت ماننے والے پر

 


 

 



[1] العقود الدریۃ بحوالہ محی الدین الکردی الجزری، فی الرد علی من افتی بحرمۃ شرب الدخان، ارگ بازار قندھارافغانستان ۲ /۳۶۶

[2] ردالمحتار کتاب الاشربہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۹۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن