30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بن علامہ اسمٰعیل نابلسی قدس سرہما القدسی حدیقہ ندیہ شرح طریقہ محمدیہ میں فرماتے ہیں:
|
من البدع العادیۃ استعمال التتن و القھوۃ الشائع ذکرھما فی ھذا الزمان بین الاسافل والاعیان والصواب انہ لاوجہ لحرمتھما ولالکراھتھما فی الاستعمال [1]الخ۔ |
بدعات عادیہ سے ہے حقہ اورکافی کاپینا جن کاچرچا آج کل عوام وخواص میں شائع ہے اورحق یہ ہے کہ ان کی حرمت کی کوئی وجہ ہے نہ کراہت کی۔ |
علامہ محقق علاء الدین دمشقی درمختار میں عبارت اشباہ نقل کرکے فرماتے ہیں:قلت فیفھم منہ حکم التتن[2]شامی میں ہے:وھو الاباحۃ علی المختار[3]یعنی اس سے تمباکو کاحکم مفہوم ہوتاہے اور وہ اباحت ہے مذہب مختارمیں۔ پھرفرمایا:
|
وقدکرھہ شیخنا العمادی فی ھدیتہ الحاقا لہ بالثوم والبصل بالاولٰی۔[4] |
ہمارے استاد عبدالرحمن بن محمد عمادالدین دمشقی نے اپنی کتاب ہدیہ میں اسے لہسن وپیاز سے ملحق ٹھہراکرمکروہ رکھا۔ |
علامہ سیدی ابوالسعودپھرعلامہ سیدی احمدطحطاوی نے حاشیہ درمختارمیں فرمایا:
|
لایخفی ان الکراھۃ تنزیھیۃ بدلیل الالحاق بالثوم والبصل والمکروہ تنزیھا یجامع الجواز۔[5] |
پوشیدہ نہیں کہ یہ کراہت تنزیہی ہے جیسے لہسن اورپیاز کی، اورمکروہ تنزیہی جائزہوتاہے۔ |
علامہ حامد آفندی عمادی بن علی آفندی مفتی دمشق الشام فتاوٰی مغنی المستفتی عن سوال المفتی میں علامہ محی الدین احمدبن محی الدین حیدر کردی جزری رحمۃ اﷲ علیہ سے نقل فرماتے ہیں:
[1] الحدیقۃ الندیۃ شرح الطریقۃ المحمدیۃ الدلیل علی قبح البدع والنہی عنہا المکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۱ /۴۳۔۱۴۲
[2] الدرالمختار کتاب الاشربہ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۲۶۱
[3] ردالمحتار کتاب الاشربہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۹۶
[4] الدرالمختار کتاب الاشربہ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۲۶۱
[5] حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار کتاب الاشربہ دارالمعرفۃ بیروت ۴ /۲۲۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع