دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

حرمتہ والاجماع حجۃ۔

اوراجماع حجت ہے۔(ت)

فقیرنے اس باب میں زیادہ بے باکی متقشفہ افغانستان سے پائی کہ چندکتب فقہ پڑھ کرتقشف وتصلف کوحد سے بڑھاتے اورعامہ امت مرحومہ کوناحق فاسق وفاجربتاتے ہیں اور جب اپنے دعوی باطل پردلیل نہیں پاتے ناچارحدیثیں گھڑتے بناتے ہیں،میں نے ان کی بعض تصانیف میں ایك حدیث دیکھی کہ:

من شرب الدخان فکانما شرب دم الانبیاء۔

جس نے حقہ پیاگویا پیغمبروں کاخون پیا۔

اوردوسری حدیث یوں تراشی:

من شرب الدخان فکانما زنی بامّہ فی الکعبۃ۔

جس نے حقہ پیاگویا اس نے کعبہ معظمہ میں اپنی ماں سے زناکیا۔

انّا ﷲ وانّا الیہ راجعون(بیشك ہم اﷲ تعالٰی کے لئے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔ت)جہل بھی کیابد بلا ہے، خصوصًا مرکب کہ لادواہے۔مسکین نے ایك مباح شرعی کے حرام کرنے کو دیدہ ودانستہ مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر بہتان اُٹھایا اورحدیث متواتر من کذب علیّ متعمّدا فلیتبوأ مقعدہ من النار [1] کا اصلًا دھیان نہ لایا،رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:جومجھ پرجان بوجھ کر جھوٹ باندھے اپناٹھکانہ جہنم بنالے۔

اللّٰھم تب علینا وعلیہ ان کان حیّا واغفرلنا ولہ ان کان میتا[2]۔

اے اﷲ! ہماری توبہ قبول فرما اور اس کی بھی اگر وہ زندہ ہے، اورہماری مغفرت فرما اوراس کی بھی مغفرت فرما اگروہ مرچکاہے۔(ت)

۵یاقواعد شرع میں بیغوری اور نظروفکرکی بیطوری سے پیدا،

کزعم من زعم انہ بدعۃ وکل بدعۃ ضلالۃ ومنہ زعم ان فیہ استعمال اٰلۃ العذاب یعنی النار وذٰلك حرام وھذا من البطلان

جیسے اس شخص کاگمان جس نے کہا یہ بدعت ہے اور ہربدعت ضلالت ہے اور اسی سے یہ گمان کہ اس میں آلہ عذاب یعنی آگ کا استعمال ہوتاہے اور وہ حرام ہے۔حالانکہ اس کابطلان واضح ترین ہے۔

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب العلم باب اثم من کذب علی النبی صلی اﷲ علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۲۱

[2] صحیح مسلم باب تغلیظ الکذب علٰی رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن