30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کھانےوالے کی خاص نیت سے خداکوخبرہے بعض دواکانرابہانہ ہی کرتے ہیں،انہیں مفتی کافتوٰی نفع نہ دے گا
" وَاللہُ یَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِؕ"[1] (اوراﷲ تعالٰی خوب جانتاہے بگاڑنے والے کو سنوارنے والے سے۔ت)اور اس خبیث چیز کی بدخو ہے کہ چند روز میں گھرکرلیتی ہے اورپھرچھڑائے نہیں چھوٹتی اوربتدریج پاؤں پھیلاتی ہے یہاں تك کہ تھوڑی مدت میں آدمی کوخاصا افیونی کرلیتی ہے والعیاذباﷲ تعالٰی،اطبّاء لکھتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے کھانے سے باطن کی جھلّیوں میں سوراخ ہوجاتے ہیں اس کے سوا دوسری کسی بلاسے نہیں بھرتے ناچارعادت ڈالنی پڑتی ہے کمانقلہ العلامۃ الشامی [2]عن تذکرۃ داؤد الانطاکی(جیساکہ علامہ شامی نے داؤد انطاکی کے تذکرہ سے اس کونقل کیاہے۔ت)حتی الامکان بچے اوراگرایسی ہی ضرورت شدیدہ ہوتوخالی کھانے سے یہ بہترمعلوم ہوتاہے کہ مرض کے مناسب کسی نسخہ میں اتنا جُز شریك کرلیں کہ ایك دن کی قدرشربت میں بہت قلیل مقدار آئے جس پرنشہ وغیرہ کاگمان نہ ہو اس تقدیرپراس کی صورت بھی اہل لہو کی مستعمل صورت سے جداہوجائے گی اورموضع تہمت پرموقوف بھی نہ ہوگا،حدیث نقل کرتے ہیں:
|
من کان یؤمن باﷲ والیوم الاٰخر فلایقفن مواقف التھم۔[3] |
جواﷲ تعالٰی اوریوم آخرت پرایمان رکھتاہے وہ ہرگز تہمت والی جگہوں پروقوف نہیں رکھتا(ت) |
حدیث میں ہے:ایاك ومایسؤ الاذن [4](اس چیزسے بچ جوکانوں کوگنہگارکرے۔ت)
حدیث میں ہے:ایاك ومایعتذر[5] (اس کام سے بچ جس سے معذرت کرنی پڑی۔ت)واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ،اتم واحکم۔
_____________________
[1] القرآن الکریم ۲ /۲۲۰
[2] ردالمحتار کتاب الاشربہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۹۵
[3] مراقی الفلاح علٰی ہامش حاشیۃ الطحطاوی باب ادراك الفریضہ نورمحمدکتب خانہ کراچی ص۲۴۹،حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح باب مایفسدالصوم ویوجب القضاء نورمحمدکتب خانہ کراچی ص۳۷۱
[4] مسندامام احمدبن حنبل حدیث ابی الغادیۃ رضی اﷲ عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۴ /۷۶
[5] المستدرك للحاکم کتاب الرقاق دارالفکربیروت ۴ /۳۲۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع