دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

مسئلہ ۱۵: از رامپور بلاسپور دروازہ مرسلہ حضرت مولانا مولوی سیدزادہ احمدمیاں صاحب دامت برکاتہم ۵ شوال ۱۳۳۷ھ

بملاحظہ گرامی حضرت مولانا صاحب دامت برکاتہم،بعدہدیہ سلام مسنون مدعا انگارہوں،یہ خط میرے ملنے والے نہ اس غرض سے بھیجاہے کہ میں اس کے استفتاء کاجواب جوخط کے آخرمیں ہے جناب کے دارالافتاء سے منگادوں بنظرسہولت میں بجنسہٖ وہ خط روانہ خدمت عالی کرکے مستدعی ہوں کہ جواب باصواب باحوالہ کتاب مرحمت ہومیں بفضلہ تعالٰی خیریت سے ہوں اور امیدہے کہ حضرت کامزاج بھی قرین صحت ہوگا۔

استفتاء

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے دوشخص بکر وخالد سے روپیہ قرض لیاعدم ادائیگی پربکر قصاب نے زیدپرنالش کی۔زیدنے سب روپیہ صرف بکر کواداکردیا خالد کہتاہے کہ روپیہ زید سے دلوایاجائے کچہری کاحکم ہے کہ ڈگری زید پر ہوا اور روپیہ خالد کو بکرسے دلایاجائے۔

الجواب:

حضرت والا دامت برکاتہم وعلیکم السلام ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،سوال بہت مجمل ہے دوشخصوں سے قرض لیناتین طرح ہوتاہے، سَو روپے بکرنے الگ دئیے خالد نے الگ،سَوبکرلایا سَوخالد،وہ ملاکر دونوں نے زیدکو دئیے،دوسوروپے خالد وبکرکے شرکت عقد کے تھے وہ انہوں نے اس دئیے،اگریہ نالش یکجائی ہے توپہلی صورت نہ ہونابتائے گی وہ جب بھی محتمل رہیں گی اورحکم جدالینا ہے اور ہرشق پرحکم بتادینا خلاف مصلحت،لہٰذا سائل کوتعیین صورت وتفصیل واقعہ کے ساتھ سوال کرناچاہئے کہ بعونہٖ تعالٰی جواب دیاجائے۔

مسئلہ ۱۶:                 ازمقام چالیس گاؤں خاندیس مرسلہ ابراھیم خاں سوداگرچرم          یکم ذیقعدہ ۱۳۳۷ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ میرے اوپر مہرکادعوٰی میرے سالے مظہرعلی خاں نے کیا ہے اورمیری بیوی دو برس کے قریب ہواکہ فوت ہوچکی ہے اوردعوی مدعی میں تحریرکیا ہے کہ میری بہن نے مہرجومبلغ پانچ سوروپے کاتھا فروخت کیا ہے اورمقدمہ زیر تجویز کچہری ہے آیافروخت کرنا مہرکاجائزہے یانہیں؟ اورمظہرعلی خاں جومیراسالہ ہے اس کودعوٰی کرنے کاحق حاصل ہے یا نہیں؟ بینواتوجروا۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن