دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

جس میں غالب پہلو اپنے نقصان کاہوجائزنہیں کما نص علیہ فی فتح القدیر(جیساکہ فتح القدیرمیں اس پر نص کی گئی ہے۔ ت)واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۲:                 مرسلہ الف خاں مہتمم مدرسہ اسلامیہ سانگو ور ریاست کوٹہ راجپوتانہ            ۲۶صفر۱۳۳۵ھ

ایك مسلمان نے اپنامکان ظاہرکرکے ایك مسلمان کے ہاتھ فروخت کردیاگیا اورجب تحقیق کی گئی تووہ مکان ایك ہندو جومرگیا اس کانکلا،فروشندہ نے دھوکہ سے بوجہ رہن ملك خود ظاہرکرکے بیع کردیا اورمتوفی کی صلب سے کوئی اولادنہیں ہے تومشتری کایہ عمل شریعت میں قابل مواخذہ تو نہیں ہے اوروہ اس مکان کو ملك اپنی تصورکرے گا یانہیں؟ یاروپیہ اپناواپس لے سکتاہے ؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)

الجواب:

فتوٰی اس پر ہے کہ اس زمانہ میں جنس غیرسے بھی دین وصول کرسکتے ہیں جبکہ وہ ہندو اس کامدیون تھا اورمرگیا تویہ اس مکان کو اپنے دین میں لاسکتا ہے اگر اس کی قیمت دین کے برابر یادین سے کم ہے جب توظاہرہے اس نے جومکان کواپناظاہرکرکے بیع کیابیع صحیح ہوئی مشتری مالك ہوگیا،ہاں اگرقیمت مکان دین سے زائد ہےتوبقدرقیمت اس کی ملك ہوسکتاہے اپنا دین اس سے وصول کرے اورجو زائدبچے فقراء پرتصدق۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۳:                                ازنگریاسادات ڈاکخانہ میرگنج ضلع بریلی محمدتقی صاحب                   ۷ شوال ۱۳۳۵ھ

زیدکے سوروپے تمسکی سودکے عمروکے ذمہ واجب الادا تھے عمرونے قضاکی اس کے ورثانے زمین مکفول کوایك عرصہ تك زید کے قبضہ میں چھوڑکر روپیہ اداکردیا لیکن تمسك بوجہ عزیز داری ویگانگت کے زید سے حاصل نہ کیا ورثائے عمرونے اس جائداد کوبدست دیگراشخاص بیع کردیا زیدنے اس بیع میں کچھ مزاحمت بوجہ اس کے کہ اس کامطالبہ وصول ہوچکا تھا نہیں کی مسماۃ ہندہ پھوپھی عمرونے بھی سَو روپے زیدسے تمسکی قرض لئے تھے۔

بکر شوہرمسماۃ ہندہ نے ازراہ طمع نفسانی کہ بشمول چندکسان بہ تقرر حصص باہمی نوشتہ عمرو موسومہ زیدکوبراہ چالاکی وفریب دہی خالہ زیدسے حاصل کرکے نالش موسومہ عمرو منجانب زیددائرکی اور بعدحصول ڈگری تمام زرِڈگری حاصل کرناچاہا جس سے زیدبلاوجہ بے ایمان ودغاباز مشہور ہوکر زبان زدِخلائق ہواجب زید نے اپنے کوبلاوجہ متہم ہوتے دیکھاتوکل مطالبہ زر ڈگری خودوصول کرلیا اور فرضی اشخاص نالش مثل بکروغیرہ کوکچھ نہیں دیا،زیدنے مسماۃ ہندہ پراپنے روپے کی نالش کی بکر شوہر


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن