30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
|
گناہ مٹا دئیے جائیں تو وہ معاف کردے۔(ت) |
بالجملہ یہ معنی ہرگزنہیں کہ ظلم ذمّی پر عذاب واجب وقطعی وضروری الوقوع ہے کہ یہ مذہب اہلسنت کے صریح خلاف ہے۔ہمارے نزدیك کفرکے سوا کسی گناہ کاعذاب ضروری الوقوع نہیں۔
|
قال تعالٰی " وَیَغْفِرُ مَا دُوۡنَ ذٰلِکَ لِمَنۡ یَّشَآءُ ۚ"[1] کما نبھت علیہ فی ھامش الحدیقۃ ھٰھنا۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اوروہ شرك کے سوا جس کے گناہ چاہے معاف فرمادے۔جیساکہ اس بات پر میں نے حدیقہ کے حاشیہ میں تنبیہ کی ہے۔(ت)واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم |
مسئلہ ۷: ازبنارس محلہ جمال ٹولہ مرسلہ ماسٹربدرالدین ۴ رجب ۱۳۱۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے مختلف لوگوں سے قرض لے کر اپنے نکاح کی تقریب میں خرچ کیا اورایك ڈگری کوبھی جوعدالت دیوانی سے اس پرجاری ہوئی تھی بے باق کیا بعدہ،اس نے اپنا حق وحصہ موروثی جائداد کادوسوکاقرارے کر اس زوجہ کے دین مہرمیں جوساڑھے پانسو کاتھا بیع کرکے رجسٹری کرادیا بیعنامہ میں زیدنے یہ بھی تحریرکیاہے کہ اگرمیری جائداد اورقرارپائے تو بقیہ مہراس سے اداکیاجائے،زیدفوت ہوگیا اوراس کی کوئی دوسری جائدادنہیں ہے اس وقت تقسیم جائدادموروثی کے واسطے اوران انواع واقسام کے نزاع کے واسطے جودرمیان فریقین ہیں جوپنچ مقررہوئے ہیں قرضہ دہندوں نے پنچ کے یہاں درخواست کی ہے کہ متوفی کی جائداد سے دلایاجائے،زیدنے بیوی اورایك پسرنابالغ چھوڑا ہے۔بیّنوا توجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)
الجواب:
اگرزیدنے اپنی کل جائداد بحالت صحت نفس وثبات عقل اپنی زوجہ کے مہرمیں بیع کردی اورباقی قرضخواہوں کوکچھ نہ دیا تو اگرچہ زید پربحال بدنیتی گناہ ہومگر قرضخواہوں کو اس جائداد سے کہ اب مِلك زوجہ زیدہے اصلًا مطالبہ کااختیار نہیں ان کا مطالبہ آخرت پر رہا،ہاں اگر اس کے سوا اورجائداد یامال زیدکا ثابت ہو تو اس میں توقرضخواہ حصہ رسد حقدارہوں گے اور زید کا بیعنامہ میں لکھناکہ اس سے بھی بقیہ مہراداکیاجائے مسموع نہ ہوگا۔واﷲ تعالٰی اعلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع