دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

مسئلہ ۱۸۳:             ازبزم حنفیہ خواجگان منزل لاہور مسئولہ محمدعبدالحمیدصاحب قادری رضوی  ۲۴جمادی الاولٰی

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نامی قمرالدین عرصہ ۴۰یوم سے وفات ہوگیا ہے اب ذیل ورثاء موجود ہیں اس کاترکہ کس طرح تقسیم ہوناچاہئے۔بینواتوجروا مذہب حنفیہ

قمرالدین

زوجہ         اخ            اخ            اخت         اخت         اخ الاب

(۱)زوجہ میت کی اس کی تمام پسماندہ جائداد پرقبضہ کربیٹھی ہے۔

(۲)میت نے کس قسم کی کوئی جائداد کے متعلق وصیت نہیں کی ہے۔

(۳)اخ۲؂ مرحوم بھائی کے مکان میں ہی رہائش پذیراوراس کے تمام کاروبار میں اس کامعاون ومددگار رہاہے،حضرت سلامت اس مسئلہ کولاہور کے کسی مفتی نے ہاتھ نہیں لگایا۔لہٰذا بزم حنفیہ لاہورکے معرفت حضرت قبلہ مدظلہ العالی کے دارالافتائے اہلسنت وجماعت میں بھیجاجاتاہے،صورت متنازعہ محظورہے لہٰذا جواب باصواب سے جلدی ممنون فرمایاجائے۔

الجواب:زوجہ کامہرجتنا واجب الاداہے اگرکل متروکہ شوہرکے برابریااس سے زائد ہے تو اس کا کل متروکہ پرقبضہ کرنا ایك دعوی صحیح کی بناء پرہے جب دین جائداد مستغرق ہوتوجب تك ادا نہ کرلے اس میں وراثت جاری نہیں ہوتی۔

قال تعالٰی " مِّنۡۢ بَعْدِ وَصِیَّۃٍ تُوۡصُوۡنَ بِہَاۤ اَوْدَیۡنٍ ؕ"۔[1]

اﷲ تعالٰی نے فرمایا اس وصیت کے بعد جو تم کرجاتے ہو یاقرض کی ادائیگی کے بعد۔(ت)

ہاں وارثوں کویہ حق ہے کہ اگرجائداد دینے پرراضی نہ ہوں مہراپنے پاس سے استحسانًا اداکردیں اس وقت عورت کولازم ہوگا کہ جائداد چھوڑدے اورصرف اپناحصہ شرعی لے اوراگر اس کے لئے کوئی مہرواجب الادانہ رہا یاجتنا ہے وہ قدرمتروکہ سے کم ہے توکل جائداد پراس کاقبضہ کرناظلم ہے کہ دین غیرمستغرق مانع ملك ورثہ نہیں۔جامع الفصولین واشباہ ونظائر


 

 



[1] القرآن الکریم ۴/ ۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن