30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نیك چلنی کی زندگی بسرکی،بیماری کی حالت میں اس نے یہ وصیت کی کہ اگر میں اسی بیماری میں جانبرنہ ہوں تومیری کل جائداد منقولہ اورغیرمنقولہ اورکل زرنقد میرے مرشد کاحق ہے دوسراکوئی وارث اس کا نہیں وہ جس طورپر چاہیں صرف کریں،اب مسماۃ کاانتقال ہوگیا اس کی جائدادومکان زرنقد ازروئے شرع اسلام کس کوپہنچتاہے۔بینواتوجروا۔
الجواب:
سائل سے معلوم ہواکہ اس کاکوئی وارث نہیں صرف اس کی ایك ماں سنی جاتی ہے کہ کافرہ ہے اس صورت میں جومال شرعًا اس کامتروکہ ہو وہ تمام وکمال اس کاہے جس کے لئے اس نے وصیت کی یہ مال وہ ہوگا جو اس نے وجہ حلال سے حاصل کیایااگرچہ زرحرام سے خریدا مگر اس پر عقدونقد جمع نہ ہوئے یعنی یہ نہ ہواکہ زرحرام دکھاکرکہاہو اس کے بدلے دے دینا اورپھرثمن میں وہی دیا اورجومال عین حرام اس کے پاس ہے کہ خود زنایاغناکی اُجرت میں اسے ملاوہ اس کی ملك نہیں اس میں وصیت جاری نہ ہوگی وہ فقراء پرتقسیم کیاجائے اورجس کی خریداری میں عقد ونقد زرحرام پرجمع ہوگئے ہوں وہ بھی خبیث ہے لینانہ چاہئے فقراء کودیں۔و اﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۸۱: ازسگرام پورہ سورت مسئولہ نورمحمدغلام رسول ۲۹صفر۱۳۳۹ھ
نورمحمد مذکورنے اپنی حیات میں مکان رہن رکھ کرکئی مدت بعد مرحوم لڑکے مذکوراورحاملہ عورت کوچھوڑکرگزرگیا بعدہ، لڑکی پیداہوئی مذکورعورت نے اس مکان کواپنے خاوندکے اجناس میں اسباب کوبیچ کرمکان چھڑایا بعدمذکور عورت نے اس مکان کوبیچ ڈالا،لڑکے اورلڑکی کی پرورش اس کے ماموں نے کی،بعد میں عورت بھی اورلڑکابھی گزرگیا فقط صغیر لڑکی مذکور مریم بی حال عاقلہ بالغہ ہوئی ہے اوراپنے والد کی میراث طلب کرتی ہے،سوال اتناہے کہ ماں کوبچوں کی پرورش کاحق تھا نہ کہ صغیرہ کاورثہ بیچ ڈالنے کا یہ خلاصہ کی شرع موجب ضرورت ہے۔
الجواب:
اگر عورت کامہرترکہ کومحیط تھا اوراس نے وہ مکان اپنے مہرمیں لے لیاکہ اورکوئی سبیل اس کے اداکی نہ تھی تووہ بیع جائزہے ورنہ ورثہ کادعوی اس پرپہنچتاہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۸۲: ازعلی گڑھ مسئولہ جناب آل احمدخلف سیدصفدرعلی صاحب پیشکارچونگی ۲۴جمادی الاولٰی
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نے مجمع میں یہ کہاکہ تم گواہ رہو میں نے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع