دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

مگرحق یہ ہے کہ نظر بحال زمانہ تعیین وتحدیدنہ ہونے کی حالت میں دستبردبعض متولیان سے بچنادشوارہے اورجواز مخالفت جوازموافقت کا نافی نہیں اوران نیازمندیوں کااظہار جوموصی نے ان وصایا میں ذکرشریف ومزارات طیبہ سے مرعی رکھا اور اس کامرعی رہنا ہی انسب،میلاد مقدس کے عوض اورکسی کارخیر میں صرف کردیں تو مسلمانوں کوذکرشریف کانفع کب پہنچا، اس کے بعد زوجہ کے قبورپرتلاوت قرآن عظیم سے جونزول رحمت اوران امتیوں کے لئے انس وطمانیت ہو وہ بغیر اس کے کیونکر ہوگا،تومناسب یہی ہے کہ جن طرق کی اس نے وصیت کی وہی جاری رہیں،ہاں ان سے اہم مصرف کی ضرورت ہو توبنگرانی ارباب دین ودیانت ان میں سے بچاکر اس میں سے صرف کریں اورانہیں بھی بقدر میسرجاری رکھیں۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۷۶ تا ۱۷۷:                 ازعلی گڈھ محلہ بنی اسرائیل مرسلہ مولوی احسان علی صاحب مدرس                              ۱۸شوال ۱۳۳۸ھ

(۱)زیدکابیان ہے کہ میری بیوی ہندہ نے مرض الموت میں چارروزقبل مہرمعاف کردیاہے،اورگواہ میں چارشخص یعنی ایك اپنی حقیقی ماں اورایك حقیقی بہن اور ایك اجنبی مرد اور ایك اجنبی عورت پیش کرتاہوں مہرمعاف ہوایانہیں؟اورگواہی ایسے معاملہ میں کیسے لوگوں معتبرہے؟

(۲)زیدباحلف بیان کرتاہے کہ میری بیوی نے مہرمعاف کردیاہے،عندالشرع اس کاقول صحیح ہے یانہیں؟

الجواب:

(۱)گواہی ہرمعاملہ میں ثقہ معتمدلوگوں کی معتبرہے،ماں باپ کی گواہی اولاد کے حق میں معتبرنہیں۔مرض موت میں ہبہ حکم وصیت میں ہے اورزوج وارث ہے اور وارث کے لئے وصیت بے اجازت باقی ورثہ باطل ہے۔

لاوصیۃ لوارث الا ان یجیزھا الورثۃ۔[1]

خبردار! وارث کے لئے وصیت نہیں مگریہ کہ دیگرورثاء اس کی اجازت دے دیں۔(ت)

تو اگرشہادت کافیہ سے ثابت ہوجائے جب بھی بے اجازت دیگرورثہ جائزنہیں،واﷲ تعالٰی اعلم۔


 

 



[1] سنن الدارقطنی کتاب الفرائض حدیث ۴۰۸۱ دارالمعرفۃ بیروت ۳/ ۳۳۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن