دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

فی وصایا الھندیۃ اوصی ان یباع ھذا العبد ویتصدق بثمنہ علی المساکین جازلھم ان یتصدقوا بنفس العبد،ولوقال اشترعشرۃ اثواب وتصدق ثمنھا، و عن محمد لواوصی بصدقۃ الف درھم بعینھا فتصدق الوصی مکانھا من مال المیت جاز،رجل اوصی بان یتصدق بشیئ من مالہ علی فقراء الحاج ھل یجوز ان یتصدق علٰی غیرھم من الفقراء،قال الشیخ الامام ابونصر یجوز ذٰلك کما روی عن ابی یوسف فی رجل اوصی ان یتصدق علی فقراء مکۃ قال یجوز ان یتصدق علی غیرھم من الفقراء وعلیہ الفتوی،وفی النوازل لواوصی ان یتصدق فی عشرۃ ایام فتصدق فی یوم جازکذا فی الخلاصۃ[1] و یتأتی اکثر ھذا المسائل متنًا وشرحًا وحاشیۃ فی الایمان والوصایا۔

ہندیہ کے کتاب الوصایا میں ہے کسی شخص نے وصیت کی کہ اس کایہ غلام بیچ کراس کے ثمن مسکیوں پرصدقہ کئے جائیں تو وصیوں کے لئے جائزہے کہ وہ خود غلام کوصدقہ کردیں۔ اور اگرکہاکہ دس کپڑے خریدکران کوصدقہ کرو۔پھروصی نے دس کپڑے خریدلئے تواسے اختیارہے کہ وہ کپڑے بیچ دے اوران کے ثمنوں کوصدقہ کردے۔امام محمدعلیہ الرحمہ سے منقول ہے کہ اگرکسی نے ہزارمعین درھم صدقہ کرنے کی وصیت کی وصی نے ان کی جگہ میت کے مال میں سے صدقہ کردیا تو جائزہے۔ایك شخص نے اپنے مال میں سے حاجی فقراء پرکچھ صدقہ کرنے کی وصیت کی توان کے علاوہ دیگر فقراء پرصدقہ کرنا جائزہے یانہیں،شیخ امام ابونصر نے فرمایایہ جائزہے جیساکہ امام ابویوسف علیہ الرحمہ سے اس شخص کے بارے میں منقول ہے جس نے فقراء مکہ پرصدقہ کرنے کی وصیت کی۔امام ابویوسف نے فرمایا کہ ان کے علاوہ دیگرفقراء پرصدقہ کرنابھی جائزہے۔اوراسی پرفتوی ہے۔نواز ل میں ہے اگرکسی نے دس دن صدقہ کرنے کی وصیت کی اوروصی نے ایك ہی دن میں صدقہ کردیاتوجائزہے۔خلاصہ میں یونہی ہے۔ان میں سے اکثرمسائل متن،شرح اورحاشیہ کے اعتبارسے کتاب الایمان اورکتاب الوصایا میں آتے ہیں۔(ت)

 


 

 



[1] الفتاوی الہندیۃ کتاب الوصایا الباب الثامن نورانی کتب خانہ پشاور ۶/ ۱۳۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن