دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

سیدمحمدذکی کو ملیں گے سیدفراست حسین بوجہ بُعد درجہ اورسیدواجدعلی وصدیقۃ النساء بوجہ ذوی الارحام ہونے کے محروم ہیں۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۷۰:             ازرائے پورگول بازارسی بی مرسلہ محمداسمٰعیل بیگ                        ۱۰جمادی الاولٰی ۱۳۳۷ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زیدکی بیوی ہندہ سے زیدکے ایك لڑکا بکرتھا،بکرکی دوبیبیاں شکورن وغفورن تھیں،شکورن سے دولڑکے اورغفورن سے ایك لڑکا بکرکے تھا،بکراپنے والد زیدکی زندگی ہی میں انتقال کرگیا،لڑکے تینوں نا بالغ تھے،اسی عرصہ میں زیدکاانتقال بھی ہوگیا،شکورن نے اپنے دونوں لڑکوں کاحصہ جوبکرکے والد زیدکے ترکہ سے انہیں پہنچتاتھا چونکہ دونوں لڑکے نابالغ تھے اس لئے بہ حیثیت ولی جائز،غفورن نے اپنی مِلکوں کوفروخت کردیا،پس دریافت طلب یہ امرہے کہ آیا یہ بیع جائزہے یاکیا؟ اورشکورن اپنے دونوں نابالغ لڑکوں کی طرف سے ازروئے شرع شریف ولی قرارپاسکتی ہے یانہیں؟

الجواب:

ماں کواصلًا اختیارنہیں ہے کہ وہ نابالغوں کاحصہ بیع کرے،نہ مال کی ولایت ماں کو ہوتی ہے،

ولیہ فی المال ابوہ ثم وصیہ ثم جدہ ثم وصیہ ثم قاض[1]کما فی الدرالمختار وغیرہ۔

نابالغ کے مال میں اس کاولی اس کاباپ ہے،پھرباپ کاوصی، پھرنابالغ کادادا،پھردادا کا وصی،پھرقاضی۔جیساکہ درمختار وغیرہ میں ہے۔(ت)

مسئلہ۱۷۱:                               ازبریلی مدرسہ منظرالاسلام مسئولہ مولوی عبدالغنی صاحب بنگال                  ۱۹صفر۱۳۳۸ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگرباپ اپنی نابالغ لڑکی کامہرقبل شادی کے زوج یاوالی زوج سے اداکرے اوراس مہر کولڑکی کی شادی میں صرف کرے خواہ اپنے پاس سے صرف کرسکتاہے یانہیں اس خیال سے کہ جب لڑکی بالغ ہوگی تولڑکی سے معاف کرالوں گایااداکردوں گا توجائزہوگا یانہیں اوراگرلڑکی بالغ ہو اورلڑکی کے اذن سے صرف کرے توکیاحکم ہے؟ بیّنوا توجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)


 

 



[1] الدرالمختار کتاب الوکالۃ ۲/ ۱۰۹، کتاب الماذون ۲/ ۲۰۳ مطبع مجتبائی دہلی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن