دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

والمیم موت احدالعاقدین بعد التسلیم فلوقبلہ بطل۔[1]

واہب اورموہوب لہ میں سے ایك کی موت ہے سپردگی کےبعد،اوراگرسپردگی سے قبل موت واقع ہوئی توہبہ باطل ہوجائے گا۔(ت)

بہرحال اس سات سومیں ثمرالنساء بیگم کاکوئی حق نہیں واجب ہے کہ ورثہ کوواپس دے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۶۶:                              مسئولہ مادی حسین صاحب بریلی محلہ ذخیرہ                                 ۱۴شعبان ۱۳۳۵ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ہندہ نے بعزم حج بیت اﷲ شریف اپنی حقیت ملك کو فروخت کیا اوراپناسکونتی مکان زید(اپنے ہمشیرزادہ)کی لڑکیوں کے نام نصف نصف باضابطہ لکھ دیا اورقبل روانگی اپنی حقیت کی قیمت میں سے مبلغ پچاس روپیہ اس نیت سے کہ زیدمذکورکی کنواری دخترکے نکاح میں کام آئیں گے زوجہ عمرو کے پاس بطورامانت چھوڑے اوریہ کہاکہ میں آئی یانہ آئی یہ روپیہ زید کی کنواری لڑکی کے عقد کے صرف کاہے اس کی خبر زیدکونہ کرنا اگرکسی نوع سے اس روپیہ کی خبر اس کوہوبھی جائے تواس کوہرگزنہ دیاجائے وعلاوہ ازیں چھ عدد بالیاں طلائی زید مذکورکی بڑی دخترکے پاس ہندہ نے چھوڑیں جس کاعلم پورے طورپرنہیں کہ کس غرض سے چھوڑیں،آیا اس کوہبہ کردیں یاکیاکریں،کوئی کہتاہے کہ زید کی دونوں لڑکیوں کی ہیں،کوئی کہتاہے کہ ہندہ اپنی موت حیات اورفاتحہ درودکے واسطے چھوڑگئی ہے،زیدکی بڑی لڑکی کہتی ہے کہ مجھے دے ڈالی ہیں میں مالك ہوں،غرض اس کے بعد ہندہ ہمراہ زید مذکورمعہ اس کی کنواری دخترکے مکہ معظمہ زادھا اﷲ شرفًاوتعظیمًا چلی گئی بعدحج مدینہ طیبہ جاکرہندہ نے قضا کی اورزیدمع اپنی کنواری دخترکےواپس وطن آیا ہندہ نے اپنی وفات کے بعد دو چچیرے بھائی چھوڑے جن میں سے ایك بھائی کاانتقال ہوگیا اوراس نے دوپسر اورایك دختر منکوحہ اپنے وارث چھوڑے،زیدمذکور کی دخترکاعقد اس کے نانادادی کے صرف سے ہوگیا کیونکہ عجلت کی وجہ سے زوجہ عمروسے ہندہ متوفی کے امانتی روپیہ کابروقت نکاح زیدکی لڑکی کے بندوبست نہ ہوسکا جواس دم کام آتا اب زوجہ عمروسے ہندہ متوفیہ کے روپیہ کی ہرطرف سے مانگ ہے زیدکہتاہے کہ ہندہ کاروپیہ مجھے دینااس معنی کرکہ ہندہ نے اس کوطفولیت سے پالا


 

 



[1] الدرالمختار کتاب الہبۃ باب الرجوع فی الہبۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۱۶۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن