30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فالمال حال صح وصار حالا [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
حالی ہوجائے گا(مؤجل نہیں رہے گا)توصحیح ہے اورمال حالی ہوجائے گا۔(ت)واﷲ تعالٰی اعلم |
مسئلہ ۶: ازاجین مکان میرخادم علی صاحب اسسٹنٹ مرسلہ حاجی یعقوب علی صاحب ۱۱/محرم الحرام ۱۳۱۵ھ
کیافرماتے ہیں علمائے ذوی الاحترام ومفتیان پابندشرع خیرالانام اس مسئلہ میں کہ ہری سنگھ چودھری کاقرضہ واجب الادا رحیم الدین پرہے اوردونوں فوت ہوگئے اورکوئی وارث شرعی نہیں رکھتے کہ قرض ادا کیاجائے کیونکہ قرضہ غیرمسلم پرہے توبدلا ایك دوسرے کی نیکی پرموقوف ہے اعنی سوائے ایمان کے نیکی اس کے قرض خواہ کودینا لائق اعتبار اوراگرمعرکہ اعمال نیك ہے تومدعا علیہ کی نیکی مدعی کو دینا لابد اورمدعا علیہ بری اورکافر مستحق نیکی نہیں کہ اہل اسلام ہوکہ اس کی بدی سوائے شرك وکفراورنہیں اورشرك وکفراہل اسلام پرعائدنہیں ہوتا اس صورت میں تصفیہ اہل اسلام اوراہل نار کس طور سے ہوگا،بیان فرمادیں بحوالہ کتب۔
الجواب:
اگروہ کافرحربی ہے تو اس کے مال کے سبب مسلمان پرحق العبد لازم نہیں جس کاتصفیہ درکار فان اموالھم مباحۃ غیر معصومۃ(کیونکہ حربی کافروں کامال مباح ہے معصوم نہیں۔ت)ہاں بطورغدر وعہد شکنی لیاہوگناہ وحق اﷲ ہے جس پر مواخذہ یاعفواﷲعزوجل کی مشیّت میں ہے)
|
الاتری ان من دخل دارھم مستأمنا فاخذ غدرًا فاحرز بدارنا ملك ملکا خبیثا فالخبث للغدر و الملك للاستیلاء علی مال مباح فالاحراز انما ھو شرط التملك لانتفاء العصمۃ ارأیت ان اغار مسلمون علی دارالحرب فغنموا اموالا فماتوا قبل ان |
کیاتونہیں دیکھتا کہ جومسلمان امن لے کر حربیوں کے ملك میں گیا اوران کامال دھوکہ سے اپنے ملك میں سمیٹ لایاتو ملك خبیث کے ساتھ مالك ہوا۔خبث تودھوکہ کی وجہ سے اورملك اس لئے کہ مال مباح پرقابض ہواہے۔لہٰذا اس مال کو قبضہ میں لے کرمحفوظ کرنامالك ہونے کے لئے شرط ہے عصمت کے منتفی ہونے کی وجہ سے۔بھلادیکھو تواگرمسلمان دارالحرب پرحملہ آورہوکرمال غنیمت |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع