30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اوردردرکی امداد سے بچیں،اب امین صاحب چراغ سحری صدسالہ نے بوجہ پیری وپیرانہ سالی اپنے جملہ کاراپنے سعادت مندبرخوردار کے تفویض فرماکر امیدکرلی ہے کہ مثل امین صاحب کے نیك کاموں مصرف خیرکی رقم ضروریات تعمیرمسجدوں وبیاہ شادیوں میں محتاجوں کوحسب ضرورت آئندہ تقسیم کردی جائے گی لہذا اس رقم مصارف خیر سے مورث اعلٰی کی بیٹی پردہ نشین اپنی اوراپنی بھتیجیوں کی تعلیم وخوردنوش کےواسطے بمدخیرات خیرات مانگتی ہیں امین صاحب اس معاملہ رقم مصرف خیر کو علماء کی رائے پرچھوڑتے ہیں پس بمقابلہ امانت دائمی ورفتہ رفتہ مستحسن طریقہ پرخرچ وصرف ہونے کے برخلاف ان بچوں کے ترتیب وتعلیم قرآن حقیقی اندھی لاوارث بیٹی نمازی پردہ نشین کی صرف طعام وبیوہ بہوباعصمت کی خورش وصرف بطریقہ خیرات میں رقم خرچ وواپس دے دینے سے امین صاحب مخدوم مواخذہ گیرخداورسول کے نہیں ہوسکتے ہیں،بیّنواتوجروا۔
الجواب:
عثمان خاں نے اگروہ رقم امین صاحب کے پاس خیرات کرنے کے لئے امانت رکھی اوراس کے ساتھ کوئی لفظ وصیت کانہ تھا کہ بعد میرے جومال بچے وہ بھی یونہی خیرات ہویاہواکرے جب توعثمان خاں کے مرتے ہی وہ مدباطل ہوگئی اورباقیماندہ جس قدر رقم تھی وارثان عثمان خاں کی مِلك ہوگئی اب امین کوجائزنہیں کہ کوئی پیسہ بے ان کی اجازت صحیحہ کے خیرات کرے اورلازم ہے کہ باقی تمام رقم وارثان عثمان کوواپس دے اوراگرالفاظ وصیت تھے توان لفظوں کی تفصیل اور یہ کہ باقیماندہ رقم املاك عثماں خاں بعدادائے دَین کے قدرثلث سے زائدہے یانہیں،زائد ہے توکس قدر،اوربعدعثمان خاں امین نے اس میں سے کچھ خرچ کیا یانہیں،کیاتوکس قدر،اور باجازت یابلااجازت،ان سب باتوں کی تفصیل اوریہ بھی کہ عثمان خاں پر کوئی دَین تھایانہیں،اور تھا تو کس قدر۔ان سب باتوں کی تفصیل معلوم ہونے پر جواب دیاجائے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۶۳: ازنینی تال موضع وڈاکخانہ کچہا یك شنبہ ۲۶رجب ۱۳۳۶ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے اٹھارہ سوروپیہ عمرکے پاس جمع کرکے اپنے حقیقی بھتیجے اورحقیقی داماد سے کہا کہ جس وقت دوہزارروپیہ ہوجائیں گے تو اس وقت رقم مذکورہ سے کوئی جائداد خریدکرکے وقف کردوں گا،اس پربرادرزادہ نے بخیال دوراندیشی سے کہاکہ اس رقم موجودہ سے آج ہی کسی مدرسہ اسلامیہ کی امدادفرمائیے تاکہ آپ کے روبرو یہ رقم خرچ ہو جائے،تب زیدنے جواب دیاکہ رقم ہنوزپوری نہیں ہے،پھرزیدنے بیٹے سے کہاکہ چھوٹا لڑکا میراجو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع