دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

سب حسب فرائض تقسیم کردیں،یوں کہ اس میں آٹھواں حصہ زوجہ کا اوردوثلث آمنہ وحلیمہ بنت موصی کے باقی بھتیجوں کا۔ اگر اس پرناراضی ہوتو مختاروں کوخلاف حکم شرع کرنےکاکوئی اختیارنہیں۔مقدمہ کورٹ کوجائے خواہ کچھ ہو،بحال عدم اجازت دیگرورثہ مختاروں کویہ بھی جائزنہیں کہ زوجہ کو اس کے حق شرعی سے زیادہ دیاتو باقیوں پر مطابق شرعی تقسیم کریں بلکہ جب ایك وارث کو اس کے حق شرعی سے زائد دے کرباقی حصے مطابق شرعی تقسیم کب ہوئی کہ شریعت سے ان کازائد تھا اور دیاکم۔مختاران مذکورین وصی ہیں حَکم نہیں نہ بے رضائے فریقین کوئی حکم بن سکتاہے اگرچہ موصی اسے حکم بناتاکہ موصی کو نزاع ورثہ فیصل کرنے کے لئے کسی کوحکم بنانے کااختیارنہیں۔

اذ لیس لہ علیھم ولایۃ الحکم لاسیما بعد الموت فکیف یولی علیھم غیرہ للحکم۔

کیونکہ موصی کوخود ان پرحَکم کی ولایت حاصل نہیں خصوصًا موت کے بعد،تو وہ کسی دوسرے کو ان پرحکم کاولی کیسے بنا سکتاہے۔(ت)

لہٰذا اگر ورثہ راضی نہ ہوں مختاروں کو کنارہ کشی لازم ہے اپنی طرف سے کچھ حکم نہیں کرسکتے ہاں ورثہ سب عاقل بالغ ہوں اورآپس میں جیسی کمی بیشی پرچاہیں راضی ہوجائیں تو وہ اس کااختیار رکھتے ہیں اس کے مطابق عمل کرایاجائے لان الحق لھم ولاحجر علیھم من الشرع(کیونکہ حق ان کاہے اوران پرشرع کی طرف سے کوئی پابندی نہیں۔ت)

مسئلہ ۱۶۱: ازشہربریلی مرسلہ اہلیہ کلاں حکیم اکرام الدین صاحب مرحوم معرفت عبداﷲ ملازم محلہ کٹرہ بروزشنبہ بتاریخ ۲۶ذی الحجہ ۱۳۳۳ھ

حضرت مولوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی بعدسلام مسنون کے یہ عرض ہے کہ جناب والا سے مجھے ایك سوال کاجواب حاصل کرنا مقصود ہے یہ کہ ایك شخص نے دوسرے شخص کو کسی ضرورت کے پوراکرنے کوبطریق قرض کچھ زیوردیااوریہ کہاکہ یہ زیور رہن کرکے اپناکام انجام دے لوبعد کو واگزاشت کراکے دے دیناکچھ عرصہ کے بعد یعنی واگزاشت زیور سے قبل دائن یعنی مالك زیور کاانتقال ہوگیا مدیون کوایك ثالث شخص کی زبانی یہ دریافت ہواہے کہ دائن قبل انتقال کے یہ وصیت کی ہےکہ اگر میرا انتقال ہوجائے توزیورواگزاشت کرنے کے بعد یہ زیورمجھ دائن کے بیٹے کونہ دیاجائے بلکہ میرے پوتے کودیا جائے۔اطلاعًا یہ بھی عرض ہے کہ دائن کی وصیت بیان کرنے والے ایك معمولی شخص ہیں کچھ مقدس یا ابراربرگزیدہ شخص نہیں پھربھی ممکن ہے کہ دائن نے بعالم بدحواسی وہ وصیت کردی ہو مریض کے مرض کی شدت میں یامرنے سے کچھ وقت پہلے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن