دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

دوم:ہزارروپے مدرسہ کے لئے،یہ وصیت اگرچہ اس نے انتقال زوجہ کے بعد رکھی مگروصیت قابل اضافت بزمانہ آئندہ ہے لانہا لاتکون الامضافۃ لما بعدالموت(کیونکہ وصیت نہیں ہوتی مگر اس حال میں کہ وہ موت کے بعد کی طرف منسوب ہو۔ت)درمختارمیں ہے:

ماتصح اضافتہ الی الزمان المستقبل الایصاء و الوصیۃ۔[1]

جس کی نسبت آئندہ زمانے کی طرف صحیح ہوتی ہے وہ ایصاء ووصیت ہے۔(ت)

 تو اس کانفاذبعد انتقال زوجہ ہی ہوگا۔یہ دونوں وصیتیں یعنی جورقم بنام عائشہ جمع ہے کل یا اس میں سے جوحصہ حاجی محمدہو اور ہزارروپے مدرسہ کے یہ مجموع اگرحاجی محمدکے ثلث مال سے زائدنہیں تمام وکمال بے اجازت ورثہ نافذہوں گے ورنہ تا حدثلث،اوراگر ان کامجموعہ ثلث مال سے بھی بڑھتاہوتوثلث مال حاجی محمد،ان دونوں وصیتوں پرحصہ رسدتقسیم ہوگا۔

سوم:باقی وصیتیں دونوں دختروں اورزوجہ کے نام ابتداءً اوربعد موت زوجہ دونوں دختروں اوربھتیجوں کے لئے،یہ سب وصیتیں وارث کے لئے ہیں اوروارث کے لئے وصیت بے اجازت دیگرورثہ اصلًا مقبول نہیں۔

کما فی الکتب قاطبۃ وفی الحدیث ان اﷲ اعطی کل ذی حق حقہ[2] لاوصیۃ لوارث الا ان یجیزھا الورثۃ۔[3]

جیساکہ تمام کتابوں میں ہے۔حدیث میں ہے کہ بیشك اﷲ تعالٰی نے ہرحقدار کو اس کا حق عطافرمادیا،خبردار وارث کے حق میں وصیت نہیں مگریہ کہ دیگرورثاء اس کی اجازت دے دیں۔(ت)

پس اگرورثہ اس وصیت پرراضی نہ ہوں توثلث متروکہ میں حلیمہ بنت عائشہ اورمدرسہ کی وصیتیں حسب تفصیل بالانافذکرکے جو مقدارحلیمہ بنت عائشہ کے لئے وصیت ٹھہرے اسے دے دیں اورجوحصہ مدرسہ کاثابت ہو یعنی مجموع ہردووصیت مدرسہ و حلیمہ بنت عائشہ ثلث مال سے زائد نہ ہونے کی حالت میں پورے ہزارروپے ورنہ بحساب حصہ رسد جتنا روپیہ مدرسہ کا ٹھہرے اس کے لئے محفوظ رکھیں کہ اس کانفاذ بعد انتقال زوجہ ہوگا بقیہ جائداد منقولہ وغیرمنقولہ


 

 



[1] الدرالمختار کتاب البیوع باب المتفرقات مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۵۴

[2] سنن ابی داؤ کتاب الوصایا۲/ ۴۰ وجامع الترمذی ابواب الوصایا ۲/ ۳۳،سنن ابن ماجہ ابواب الوصایاص۱۹۹ وسنن النسائی کتاب الوصایا ۲/ ۱۲۹

[3] سنن الدارقطنی کتاب الفرائض حدیث ۴۰۸۱ دارالمعرفۃ بیروت ۳/ ۳۳۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن