دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

اسے چاہئے کہ وہ وعدہ کرچکاہے وعدہ خلافی نہ چاہئے جب تووہ کل مال حسب وصیت صرف کردے ورنہ نصف صرف کرنا ضرورہوگا مسجد کی اصل عمارت اگراپنی بقا کےلئے محتاج مرمت ہے تو وہ ہی کنویں سے افضل ہے اوراگرمرمت گچکاری اور سفیدی سے مرادہے توکنواں اس سے افضل ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۶۰:              ازکاٹھیاواڑ دھوراجی محلہ سپاہی گران مرسلہ حاجی عیسٰی خان محمدصاحب            ۲۹ذیقعدہ ۱۳۳۲ھ

یہ وصیت نامہ قابل عمل ہے یانہیں؟ اگرقابل عمل نہیں ہے تویہ لوگ جن کوفیصلہ کرنے کے واسطے کرگیاہے کیاکرناچاہئے اگر اس وصیت نامہ پرعمل نہ کرادیں تومقدمہ کورٹ کوجائے گا اگرحقدار کمی بیشی پرباہم راضی ہوجائیں تو عمل کرایاجائے موصی کومرے ہوئے چھ سات برس کاعرصہ ہوگیا اس درمیان میں خوردونوش اورایك لڑکی کی شادی اسی مال سے ہوئی۔اس کی کیاصورت ہے اور وہ لڑکی بالغہ ہے شریعت کے مطابق تقسیم پرحصہ زوجہ کوکم ملتاہے اور وصیت کے مطابق ٹھیك ملتا ہے وہ وصیت پرراضی ہے اس صورت میں اس کوزیادہ دے کر باقی حصہ سب شریعت کے مطابق ہوں تو بہ جائزہے جن کوموصی وصیت کرگیا اورحکم مقررکرگیا ہے عدم جواز کی صورت میں ان کوکیاکرناچاہئے،کنارہ کشی یاحکم کرنا؟ علاتی بھائی کے مال سے حصہ ترکہ مثل حقیقی کے ہے یاکم وبیش؟

الجواب:

ملاحظہ وصیت نامہ سے ظاہرکہ حاجی محمدنورمحمدصاحب نے اپنی زوجہ آئی حور اوردودختر آمنہ و حلیمہ اوربرادرزادے چھوڑکر انتقال کیااوراپنے مال میں ایك طویل وصیت کی جس کاخلاصہ یہ ہے کہ چارچارہزارچارچارسوروپے دونوں دختروں کودئیے جائیں فرزندعائشہ کے نام جو رقم کمپنی میں جمع ہے اس کی لڑکی حلیمہ کو دی جائے میری جائداد منقولہ وغیرمنقولہ زوجہ کودی جائے جب اس کاانتقال ہوجائے اس کے بعد ہزارہزارروپے لڑکیوں کواوردئیے جائیں اوربقیہ ملکیت بھتیجوں پربرابرتقسیم کردی جائے اور میری روح کو ثواب پہنچانے کی غرض سے ہزارروپیہ مدرسہ کو دیاجائے بعد انتقال زوجہ یہ تین ہزاروضع کرکے باقی کل بھتیجوں کو دینے کے لئے مختاروں کو حکم کرتاہوں چھ شخصوں بلکہ سات یعنی زوجہ کو بھی اپناوصی کیاکہ لکھاکہ مختاروں یعنی اوصیائے مذکورین کوآئی حور کی زندگی میں اس کی صلاح کے موافق عمل کرنا چاہئے نیزلکھامیری زوجہ کے مشورہ سے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن