30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مقدارحصہ سے زائدہے یانہیں اس تقدیرپر تقسیم میں بہت تبدیل راہ پائے گا اگریہ صورت ظاہرہوتواس دَین کی تعداد اورمہر مثل کی مقدار اس کے متعلق تمام امورکی تحقیق کے بعد صورت موجودہ بتاکر سوال کرناچاہئے۔
|
وباﷲ التوفیق واﷲ تعالٰی اعلم وصلی اﷲ تعالٰی علٰی سیدنا ومولٰنا محمدواٰلہٖ وصحبہٖ اجمعین وبارك وسلم اٰمین والحمدﷲ ربّ العٰلمین۔ |
توفیق اﷲ تعالٰی ہی کی طرف سے ہے۔اوراﷲ تعالٰی ہمارے سردارومالك محمدمصطفی اورآپ کے تمام آل واصحاب پردرود، سلام اور برکت نازل فرمائے،آمین۔اورتمام تعریفیں اﷲ تعالٰی کے لئے ہیں جوتمام جہانوں کاپروردگارہے۔(ت) |
مسئلہ ۱۵۹: ازشہر علی گڑھ محلہ مدار دروازہ مرسلہ عمراحمدسوداگر پارچہ بنارسی ۴ربیع الاول ۱۳۳۴ھ
ہندہ کے نہ ماں باپ بھائی بہن نہ اورکوئی رشتہ دارہے جوسوائے زیدکے وارث ہو،ہندہ کے پاس ذاتی اس کااسباب پندرہ بیس روپیہ کاتھا اوردوتین سوروپیہ کااسباب زیدکادیاہواہے جوزیدکے پاس ہے،زید سے ہندہ نے اپنے مال کی بابت کچھ نہ کہا، زیدنے ہندہ سے کہاکہ تم منت مانوکہ اچھے ہونے پرمیں کنواں بنواؤں گی اگرتم مرجاؤگی تومیں کنواں اورمرمت مسجد کرادوں گا تمہارے مال میں سے ایك حبّہ نہ لُوں گا میں جودے چکاوہ تمہاراہے میں وہ ان شاء اﷲ خیرات کردوں گا بلکہ اپنے پاس سے اورجومجھ کومیسرہوگا لگادوں گا،ہندہ نے اورشخصوں سے کہاکاش میں مرجاؤں تومیراکل مال بیچ کر مسجدیاکنواں بنادیناکہ مجھ کو ہمیشہ ثواب ملتارہے،زید سے اس وجہ سے نہ کہا کہ زیدخود کہاکرتاتھا کہ میں تمہارا مال خیرات کردوں گا،پس اس صورت میں زید وہ مال بیچ کر کنواں اوریامرمت مسجدکراسکتا ہے یانہیں کیونکہ سوائے زید کے اس کاکوئی وارث نہیں ہے،کنواں بنوادینے کا زیادہ ثواب ہے یامرمت مسجدکا؟ مردہ کوکس سے زیادہ ثواب ملے گا؟ اور کس سے اُسے زیادہ نفع ہوگا؟ کیاحکم شریعت ہے؟
الجواب:
جومال ہندہ کا تھا وہ توتھا ہی جو زیدنے بنواکردیااس کی بھی ہندہ مالك ہوگئی،بعد وفات ہندہ اس کے نصف کازیدوراثۃً مالك ہوا، اگر اس کی وصیت کوقائم رکھتاہے اوریہی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع