دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

اوّل:دونوں دعوے ثابت ہوں مثلًا شاہ محمد نے اورزیوروں کااقرارکرلیا یاعالم خاتون نے اسے گواہوں سے ثابت کردیا یاشاہ محمدپرقسم رکھی اوروہ قسم کھانے سے انکارکرگیا یونہی عالم خاتون نے قبول وصیت بعد وفات شوہرکااقرار کرلیایاشاہ محمد نے اسے گواہوں سے ثابت کردیایا عالم خاتون پرقسم رکھی اور وہ قسم کھانے سے انکارکرگئی۔

دوم:دونوں بے ثبوت رہیں۔

سوم:عالم خاتون کادعوی ثابت ہو اورشاہ محمدخاں کاپایہ ثبوت کونہ پہنچے۔

چہارم:اس کاعکس۔

صورت اولٰی میں جملہ مکانات واثاث البیت کامالك شاہ محمدخاں ہے اوران کے دوثلث سے انتفاع کاحق عالم خاتون کوہے مکانات سے تانکاح ثانی اوراثاث البیت سے مطلقًا اگرچہ نکاح ثانی کرلے صرف ظروف بقدرضرورت محفل امامین رضی اﷲ تعالٰی عنہما اس وقت خاص میں مستثنٰی ہیں بہرحال اثاث البیت سے کوئی چیز مطلقًا جب تك عالم خاتون زندہ ہے اوردوثلث مکانات سے جب تك وہ نکاح نہیں کرتی شاہ محمدخاں بیچ نہیں سکتا،رہا وہ دوسرازیور کہ شاہ محمدکے پاس ہے اس کی تنہا مالك عالم خاتون ہے ربع فرضًا باقی ردًا۔

صورت ثانیہ میں مکانات واثاث البیت کاایك سدس عالم خاتون کا پانچ سدس شاہ محمدخاں کے ہیں اورنصف مکانات واثاث البیت سے حسب تفصیل مذکور صورت اولٰی عالم خاتون کوحق انتفاع ہے اوراسی تفصیل سے اس نصف کے بیع کا شاہ محمدخاں کواختیارنہیں۔

صورت ثالثہ میں مکانات واثاث البیت اوروہ زیور دوم سب کی قیمت لگاکر اس کے ثلث کے حد تك شاہ محمدکو مکانات واثاث البیت سے دیاجائے باقی مکانات واثاث البیت اورکل زیور دوم ان سب کاربع عالم خاتون وراثۃً پائے اس کے بعد مکانات واثاث البیت میں حصہ رہا اس کے رقبہ کامالك شاہ محمدخاں اوربتفصیل سابق اس کی منفعت کی مالك عالم خاتون اورتین ربع باقیماندہ زیوردوم عالم خاتون کوبحکم رد۔

صورت رابعہ کاحکم مثل صورت اولٰی ہے سوائے حکم زیوردوم کہ وہ اس صورت میں موجودنہیں۔

تنبیہ:ظاہرمرادیہ کہ متوفی کے ذمہ اورکوئی دَین نہیں اس بناپریہ تمام تفاصیل ہیں اوراگر اوربھی دَین ہوتواب یہ تحقیق بھی لازم ہوگی کہ وہ پہلے زیور کہ(سماعہ عہ)کابتایاگیا عالم خاتون کے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن