دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

درجہ میں رَد علی الزوجین کے قائل ہیں جہل بعیدبھی ہے اورظلم شدیدبھی۔کما فی الفائدۃ الرابعۃ والعشرین(جیساکہ چوبیسویں فائدہ میں ہے۔ت)

(۱۱۶)فتوی۸ کاقول مجھے کسی ایسی روایت کاعلم نہیں جس سے یہ ثابت ہوکہ موصی لہ بجمیع المال موجودنہ ہو تو ردعلی الزوجین ہوگا ورنہ نہیں اورمیرے خیال میں یہ کسی کامذہب نہیں اپنی سخت ناواقفی کااظہار اورکمال نادانی کااقرارہے جو اس کے خیال میں کسی کامذہب نہیں قطعًا وہی مسلك متاخرین ہے اورجواس کے خیال میں مختارمتأخرین ہے قطعًا کسی حنفی کامسلك نہیں کما ظھر وزھر اظھروازھر من الشمس والقمر(جیساکہ ظاہروروشن ہوااورسورج وچاندسے بڑھ کر ظاہراورروشن ہواہے۔ت)

(۱۱۷تا۱۲۱)فتوی۴ نے جو پانچ عبارات درمختار وردالمحتار پیش کیں سب بے محل وناکافی تھیں کما فی الفائدۃ السادسۃ و العشرین(جیساکہ چھبیسویں فائدہ میں ہے۔ت)

(۱۲۲)فتوی۴ کی عبارت اخیرہ سے استنباط ہرگزنہیں کمافیھا۔

(۱۲۳)فتوی۴ کاقول سیدناامیرالمومنین ذی النورین کی حدیث اوران سے بیان وجہ ردعلی الزوجین کااگرچہ درمختار میں اس کا ماعلیہ اورشامی میں جواب مبین ہے تاہم قطع النظر ان دونوں امروں کے ہم کوبالراس والعین منظورہے مگر رد علی الزوجین کا موقع ملحوظ نہ کرنا اورموصی لہ بجمیع المال سے مقدم رکھنا خلاف عقل ونقل ہے جب اسے مذہب امیرالمومنین مان لیا اوراسے اورعول پرقیاس کوبالراس والعین منظورکرلیا تواب ردعلی الزوجین آپ ہی مرتبہ رد میں آگیا اوراسے مان کراسے موصٰی لہ بالزائد سے مؤخرٹھہرانا ہی خلاف عقل ونقل ہے کما فی الفائدۃ الثالثۃ والعشرین(جیساکہ تئیسویں فائدہ میں ہے۔ت)

(۱۲۴)فتوی۴ کاقول ہمارے فقہاء نے ردعلی الزوجین کی علت مرارًا یہ بیان فرمائی ہے لفساد بیت المال وہ قول اورقیاس عول تسلیم کرکے اس کے جواب میں یہ تعلیل پیش کرناخلط مبحث وجمع بین الضدین ہے کمافیھا۔

تنبیہ:اگرچہ فتوی۴ نے بھی جا بجاموصی لہ بجمیع المال سے بحث کی اوراسی کانام لیا جس سے ظاہر کہ شاہ محمدکاموصی لہ بالجمیع ہونا اسے بھی مسلم حالانکہ اس کاثبوت نہیں کما تقدم(جیسے کہ پیچھے گزرا۔ت)مگرازانجاکہ فتوی۴ مقدمہ دائرہ کابیان احکام نہیں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن