30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الابیت المال فان ھٰؤلاء یقدمون علیہ لہذہ العلۃ۔[1] |
کے تویہ مذکورہ لوگ بیت المال پرمقدم ہوں گے۔(ت) |
کیسی صریح تصریح ہے کہ اصحاب فرائض بلکہ تجہیزوتکفین سے بیت المال تك جتنے مراتب بیان کئے گئے ان میں سے بیت المال کے سوا کوئی مرتبہ موجودنہ ہوتو اس وقت متاخرین کے نزدیك زوجین پررَد کرتے ہیں موصی لہ بالزائد کابھی ان مراتب میں ہونا ایسی بات نہیں جس میں کوئی آنکھوں والاشبہہ کرسکے،توصاف روشن ہواکہ موصٰی لہ بالزائد بھی اگرنہ ہوگا توسب سے اخیردرجے زوجین پررد کریں گے،اب اتناباقی رہ گیاکہ کتاب میں صاف نام لے کر لکھاہوتا کہ شاہ محمد کی وصیت زائدہ عالم خاتون پر رَد سے مقدم ہے ایساجزئیہ البتہ نہیں مل سکتا نسأل اﷲ السلامۃ(ہم اﷲ تعالٰی سے سلامتی کاسوال کرتے ہیں۔ت)
تفریعات
(۷۱تا۷۴)فتوی۱،۳،۶،۸ کاموصی لہ بالزائد کے ہوتے زوجہ پرردکرنا اجماع جمیع ائمہ کاخرق اورمحض ایجادبندہ ہے
" مَّاۤ اَنۡزَلَ اللہُ بِہَا مِنۡ سُلْطٰنٍ ؕ""[2](اﷲ تعالٰی نے اس پر کوئی دلیل نازل نہیں فرمائی۔ت) اتنے امرمیں یہ چاروں فتوے مشترك ہیں۔
(۷۵تا۷۸)موصٰی لہ بالزائد کامرتبہ ہرغیروارث سے مقدم ہے اورزوجین ماورائے ربع ونصف میں وارث نہیں کما فی الفائدۃ الرابعۃ عشر(جیساکہ چودھویں فائدہ میں ہے۔ت)ان چاروں نے عکس کیا۔
(۷۹تا۸۲)چاروں نے تصریحات کتب معتمدہ کاصریح خلاف کیا کما فی الفوائد الثلثۃ الاخیرۃ(جیساکہ آخری تین فوائدمیں ہے۔ت)
(۸۳تا۸۶)چاروں نے ردعلی الزوجین کوسب وارثوں سے مؤخر اورموصی لہ بالزائد پرمقدم کیا کما فی الفائدۃ السابعۃ عشر (جیساکہ سترہویں فائدہ میں ہے۔ت)یہ ترتیب نوساختہ متقدمین متاخرین تمام عالم میں کسی کے مسلك پرمنطبق نہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع