30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الاستحقاق[1]۔ |
کو لے گا۔(ت) |
توصاف روشن ہواکہ موصی لہ بالزائد کے ہوتے ردعلی الزوجین نہ ہوگا۔فتوی۴ نے کہ یہ عبارت درمختار:
|
ثم مولی الموالاۃ ولہ الباقی بعد فرض احدالزوجین۔[2] |
پھرمولی الموالاۃ اوروہ زوجین کے فرضی حصے سے بچ جانے والا مال لے گا۔(ت) |
اوریہ عبارات شامی پیش کیں کہ ذوی الارحام کوفرمایا:
|
یاخذون کل المال اومابقی عن احد الزوجین لعدم الرد علیھما۔[3] |
وہ کل مال لیں گے یازوجین کے فرضی حصوں سے بچ جانے والامال لیں گے کیونکہ ان پرردنہیں ہوتا۔(ت) |
مولی الموالاۃ کوفرمایا:
|
ان وجداحد الزوجین فلہ الباقی عن فرضہ۔[4] |
اگرزوجین میں سے کوئی ایك موجودہوتو اس کے فرض حصہ سے جوباقی بچاوہ مولی الموالاۃ کوملے گا۔(ت) |
مقرلہ کو فرمایا:
|
اذا کان احد الزوجین فیعطی مافضل بعد فرضہ۔[5] |
اگرزوجین میں سے کوئی ایك موجودہے تواس کو فرضی حصہ دے کرجوبچ گیا وہ مقرلہ کودیاجائے گا۔(ت) |
یہ البتہ کافی نہ تھیں اورمخالف کوان پرصریح گنجائش تھی کہ یہ قول ائمہ متقدمین پرہے جوزوجین پررَدنہیں مانتے الاتری الی قولہ لعدم الرد علیھما(کیاتو اس کے قول کونہیں دیکھتا کہ زوجین پررَدنہیں۔ت)اسی طرح مقرلہ کی نسبت یہ ارشاد علامہ شامی پیش کیا:
[1] ردالمحتار کتاب الفرائض باب العول داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۴۸۸
[2] الدرالمختار کتاب الفرائض باب العول مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۳۵۳
[3] ردالمحتار کتاب الفرائض باب العول داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۴۸۷
[4] ردالمحتار کتاب الفرائض باب العول داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۴۸۷
[5] ردالمحتار کتاب الفرائض باب العول داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۴۸۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع