دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

زوجین کودینا اوروں کودینے سے اولٰی بتانے سے جویہ احتمال پیداہواکہ اگرزوجین کونہ دیں اوربیت المال فاسد میں دے دیں جب بھی جائزہو اگرچہ خلاف اولٰی ہوکہ ان کودیناصرف اولٰی ہی تھا اس کے رفع کو اسی عبارت امام عبدالواحد شہید کاسباق اور نص ذخیرہ پیش کیاکہ نہیں بلکہ انہیں کودیاجائے بیت المال فاسد میں رکھنے کی اجازت نہیں اب اولویت کے لئے مفضل علیہ تلاش کرنے کی ضرورت ہوئی توہمسائے بتائے اوّلًا اگرزوجین پررد،مرتبہ رد میں ہوتا تو خاص مراتب مستحقین میں چار موجودتھے خصوصًا ذوی الارحام،توانہیں سے اولویت کیوں نہ بتائی جاتی خارج المراتب سے ہمسایوں کولانے کے لئے کیامعنی تھے۔ثانیًا زوجین کے ہوتے ہوئے ہمسایوں کودینے کااگرجواز نہ ہوتاتو تفضیل اولویت کو بیت المال سے پھیرکر ہمسایوں پررکھنا ہوتاکہ یہاں بھی وہی ایہام رہاتو واجب کہ زوجین کے ہوتے جائزہوکہ ان پرردنہ کریں اورہمسایوں کودے دیں اگرچہ زوجین پر رَداولٰی ہے اوربداہۃً معلوم کہ ہمسائے میراث میں مستحق نہیں تواگرزوجین مستحق رد ہوتے جیران کودینا حلال نہ ہوتا لیکن حلال ہے توزوجین مستحق رَد نہیں اورموصی لہ قطعًا مستحق ہے اورمستحق کی نامستحق پرتقدیم بدیہی۔

فائدہ۲۶:اس سے بھی سیری نہ ہو تومستصفی پھرمعراج الدرایہ پھرعلامہ شامی کاارشاد:

الفتوی الیوم علی الرد علی الزوجین عند عدم المستحق لعدم بیت المال اذ الظلمۃ لایصرفونہ الی مصرفہ۔[1]

آج کے زمانہ میں فتوٰی اس پرہے کہ زوجین پرردکیاجائے گاکیونکہ بیت المال کے نہ ہونے کی وجہ سے مستحق معدوم ہے اس لئے کہ ظالم حکمران بیت المال کو اس کے مصرف پر خرچ نہیں کرتے۔(ت)

صریح جزئیہ ہے زوجین پر رد اس وقت بتاتے ہیں جب کوئی مستحق نہ ہو اورشك نہیں کہ موصی لہ بالزائد مستحقین سے ہے اگراس میں بھی شك ہوتو یہی علامہ شامی موصی لہ بالزائد کی نسبت فرماتے ہیں:

ان المراد انہ یاخذ الزائد بطریق

مرادیہ ہے کہ وہ بطور استحقاق زائدمال

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الفرائض باب العول داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۵۰۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن