دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

ولما کان ادخال النقص فی نصیبھما میلاللقیاس النافی لارثھما قیل بہ ولم یقل بالرد لعدم الدلیل فظھر الفرق و حصحص الحق۔[1]

کے بارے میں کوئی نص نہیں۔جب زوجین کے حصوں میں کمی کاواقع ہونا اس قیاس کی طرف مائل ہے جوان کی میراث کے منافی ہے تو اس کاقول کردیاگیااوررَد کاقول نہیں کیاگیا کیونکہ اس پردلیل معدوم ہے لہٰذا فرق ظاہر اورحق خوب واضح ہوگیا۔(ت)

فائدہ۲۳:اقول:ردعلی الزوجین کاماننا دوطرح ہے،ایك یہ کہ اسے حق اصلی مستقل ردعلی اصحاب السہام النسبیہ ماناجائے، دوسرے یہ کہ اس کاکوئی حق خاص نہیں مال ضائع بلامستحق ہے اورایسے مال کاٹھکانابیت المال مگروہ اب فاسد ونامنتظم ہے لہٰذا بیجامصارف میں صرف ہونے سے یہی بہترہے کہ زوجین کودے دیاجائے کہ میت سے بہ نسبت نرے بیگانوں کے اقرب ہیں، اول کی علت عول پرقیاس ہے کہ جب وقت تنگی انہیں ان کے حق سے کم ملتاہے تو وقت بیشی انہیں بھی اورذوی الفروض کی طرح زائدملناچاہئے کہ الغنم بالغرم نقصان اٹھائیں تونفع بھی پائیں،اوردوم کی علت فساد بیت المال ہے،یہ دونوں علتیں باہم متضاد ہیں جن کا اجتماع محال ہے،پہلی کامقتضٰی ان کااستحقاق ہے اوردوسری کامقتضٰی عدم استحقاق کہ اصل موضع بیت المال مانا اور اس کے فساد کے سبب ایك طرف پھیرا اوربیت المال اسی مال کامحل ہے جس کاکوئی خاص مستحق نہ ہو تو ان دونوں کوجمع کرنا جمع بین الضدین ہے،ہمارے علماء نے کہ امیرالمومنین ذی النورین رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے اس روایت کوثابت نہ مانایاقول عام صحابہ رضوان اﷲ تعالٰی علیہم اجمعین کو اس پر مرجح جانا اورقیاس علی العول کوبے محل بتایا،ردعلی الزوجین نہ ماناانہیں ان کا مستحق نہ جانا بیت المال تك جمیع مراتب کو اس پرمرجح رکھا ہاں جب بیت المال میں فسادآیا بضرورت اخیردرجہ انہیں اورایك درجہ بنت معتق وذوی الارحام معتق واولاد رضاعی کودلایا اگرہمارے علماء روایت مذکورہ کوامیرالمومنین سے ثابت مان کر اس مسئلہ میں برخلاف عامہ صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم ان کی تقلید فرماتے یہ قیاس علی العول کوصحیح وماخوذٹھہراتے توفساد بیت المال سے ہرگزتعلیل نہ کرتے نہ ذوالارحام سے لے کرموصی لہ بالزائد تك تمام مراتب نازلہ الرد کو اس پرتقدیم دیتے کہ اب وہ بالاستقلال مثل فرض باقی کے بھی مستحق ٹھہراتے تومثل فرض اس حق میں بھی تمام نازلات عن الرد


 

 



[1] حاشیۃ الطحطاوی کتاب الفرائض باب العول المکتبۃ العربیہ کوئٹہ ۴/ ۳۹۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن