30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رحیق المختوم میں ہے:
|
بل الذی صح عنہ الرد علی الزوج فقط وتاویلہ ان کان ابن عم فاعطاہ الباقی بالعصوبۃ۔[1] |
بلکہ ان سے جومرتبہ صحت کوپہنچاہے وہ فقط خاوند پرردہے جس کی تاویل یہ ہے کہ وہ خاونداپنی بیوی کاچچازادتھا،چنانچہ آپ نے باقی اس کو بطورعصبہ عطافرمایا۔(ت) |
بلکہ امام ابراہیم نخعی سے منقول کہ صحابہ کرام میں کوئی بھی ردعلی الزوجین کاقائل نہ تھا طحطاوی میں عجم زادہ علی الشریفیہ سے ہے:
|
نقل عن ابراھیم النخعی انہ لم یکن احد من اصحاب النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یقول انہ یردعلی الزوجین[2] اھ اماقولہ خبرالمثبت اولٰی فاقول: الشان اوّلًا فی الثبوت روایۃ واین الثبوت وثانیًا درایۃ لما علمت من تاویلہ۔ |
ابراہیم نخعی سے منقول ہے کہ اصحاب رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں سے کوئی ایك بھی نہیں کہتاتھا کہ زوجین پررَد کیاجائے گا اھ لیکن اس کاقول کہ خبرمثبت اولٰی ہے۔تو میں کہتا ہوں کہ اوّلًا ثبوت میں روایت ہے،اورکہاں ہے ثبوت۔ثانیًا درایت ہے جس کی تاویل توجان چکاہے۔(ت) |
اوربالفرض امیرالمومنین سے منقول ہے تویہ کہ زوجین پربھی رد فرماتے ہیں یہ اصلًا کہیں نہیں کہ اورکوئی رشتہ دارمتوفی نہ ہوتو اس وقت ردعلی الزوجین کرتے ہیں امیرالمومنین کی طرف اس کی نسبت باطل وفریہ محض ہے۔
فائدہ۲۲:عول پرقیاس سے ہمارے علمائے کرام جواب شافی دے چکے۔ تبیین الحقائق میں ہے:
|
ادخال النقص علی الزوجین بالعول مما یوافق الدلیل النافی لارثھما لان ارثھما ثبت بالنص علی خلاف القیاس واخذ الزیادۃ مما یخالف |
زوجین پرعول کی وجہ سے کمی کاآنا اس دلیل کے موافق ہے جو زوجین کی میراث کے منافی ہے۔کیونکہ ان کاوارث بنناخلاف قیاس نص سے ثابت ہے اورزوجین کازائدکولینا اس |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع