30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وامرأۃ ومولاہ قال سوید انی جالس عند علی کرّم اﷲ تعالٰی وجھہ اذجاءتہ مثل ھذہ القصّۃ فاعطی ابنتہ النصف وامرأتہ الثمن ثم رد مابقی علٰی ابنتہ ولم یعط المولی شیئا۔[1] |
ایك بیوی اورایك اس کاآزاد کیاہواغلام ہے،حضرت سویدنے کہاکہ میں حضرت علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم کے پاس بیٹھاہواتھا کہ آپ کے پاس ایك خاتون ایساہی قصہ لے کرآئی تو آپ نے مرنے والے شخص کی بیٹی کونصف اوراس کی بیوی کوآٹھواں حصہ دیا،پھرجوبچ گیا وہ اس کی بیٹی پررَد فرمادیا اور اس کے آزاد شدہ غلام کوکچھ نہیں دیا۔(ت) |
بیہقی نے اسے مختصرًا روایت کیا:
|
کان علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ یعطی الابنۃ النصف و المرأۃ الثمن ویرد مابقی علی الابنۃ۔[2] |
حضرت علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ مرنے والے کی بیٹی کوکل مال کانصف اوربیوی کوکل مال کاآٹھواں حصہ دیتے تھے اورباقی کو بیٹی پرردفرمادیتے تھے۔(ت) |
سعیدبن منصورنے امام شعبی سے روایت کی:
|
انہ قیل لہ ان اباعبیدۃ ورث اختا المال کلہ فقال الشعبی من ھو خیر من ابی عبیدۃ قد فعل ذٰلك کان عبداﷲ بن مسعود یفعل ذٰلک۔[3] |
حضرت ابوعبیدہ کے بارے میں امام شعبی کوکہاگیاکہ انہوں نے بہن کوکل مال کاوارث بنایاہے توامام شعبی نے فرمایاکہ جوابوعبیدہ سے بہترہے اس نے ایساکیاہے حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ ایساکرتے تھے۔(ت) |
سنن بیہقی میں ہے:
|
عن جریر عن المغیرۃ عن اصحابہ فی قول زید بن ثابت وعلی بن ابی طالب |
جریر نے مغیرہ سے انہوں نے آپ کے اصحاب سے حضرت زیدبن ثابت،حضرت علی بن ابی طالب |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع