دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

کسی متاخر سے متاخر حنفی معتمد کے کلام میں دکھادیجئے کہ آدمی مرے اور زوجہ یازوج اورحقیقی نواسا نواسی بھتیجی بھانجا بھانجی چھوڑے تو سارامال زوج یازوجہ کوملے گا،نواساکچھ نہ پائے گا اورکیونکر دکھاسکتے ہیں کہ وہ اجماع حنفیہ کے خلاف ہے۔امام نسفی کافی شرح وافی میں فرماتے ہیں:

اجمعوا علی ان ذوی الارحام لایحجبون بالزوج والزوجۃ ای یرثون معھما فیعطی الزوج والزوجۃ نصیبہ ثم یقسم الباقی بین ذوی الارحام کما لو انفرد وامثالہ زوج وبنت بنت وخالۃ وبنت عم فللزوج النصف والباقی لبنت البنت۔[1]

مشائخ کااس پراجماع ہے کہ ذوی الارحام خاوند اوربیوی کی وجہ سے محروم نہیں ہوتے یعنی ان دونوں کی موجودگی میں وارث بنتے ہیں چنانچہ خاوند یابیوی کوفرضی حصہ دے کرباقی ذوی الارحام میں تقسیم کردیاجائے گا جیساکہ ان کے منفرد ہونے کی صورت میں کیاجاتا،اس کی مثال یہ ہے کہ کوئی عورت فوت ہوئی اوراس نے یہ ورثاء چھوڑے خاوند،نواسی،خالہ اور چچاکی بیٹی تو اس صورت میں نصف خاوندکوملے گا باقی نواسی کو ملے گا۔(ت)

اس مسئلہ بدیہیہ میں تشکیك کرنے والے اگراپنے ہی کارنامے یاد کریں توغالبًا ایسابے معنی فتوٰی کبھی نہ دیا ہوگا بلکہ ہمیشہ فرض احدالزوجین دلاکر باقی نواسے وغیرہ کوپہنچایاہوگا۔

فائدہ۱۷:اقول:اگلی کارروائیاں یاددلانے کی کیاحاجت،اورممکن کہ بہتوں کوکبھی مسئلہ ذوی الارحام کااتفاق ہی نہ ہواہو،اب حال کے یہی فتاوٰی نہ دیکھے جوکہ مقدمہ میں پیش نظر ہیں،فتوٰی اولٰی میں ہے اگرمتوفی کاکوئی بھی قریبی یابعیدی رشتہ دارموجودنہ ہو تو بعدادائے حصہ وصیت جس قدر بچے سب بیوہ کاحق ہوتاہے جیساکہ درمختار وردالمحتار وغیرہ میں صاف لکھاہے۔فتوٰی سوم میں ہے بوقت نہ ہونے دیگرورثہ کے زوجہ پرردکیاجائے گا۔فتوٰی ششم میں ہے اگرمتوفی کاکوئی رشتہ دارموجودنہ ہوتو بچاہوا ترکہ احدالزوجین کو دے دیں گے۔ فتوی سوم ششم وہشتم نے اس پرعبارت بھی نقل کی ہے:

الرد علیھما اذا لم یکن من الاقارب سواھما۔[2]

زوجین پررد اس صورت میں ہوگا جب ان کے ماسوا اقارب میں سے کوئی موجودنہ ہو۔(ت)

 


 

 



[1] الکافی شرح الوافی

[2] ردالمحتار کتاب الفرائض باب العول داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۵۰۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن