دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

بنت المعتق ترث فی زماننا لفساد بیت المال وکذا ما فضل عن فرض احد الزوجین یرد علیہ وکذا المال یکون للابن اوالبنت رضاعاکذا فی فرائض الاشباہ واقرہ المصنف وغیرہ[1]۔

ذکرکیاکہ معتِق کی بیٹی ہمارے زمانے میں بیت المال کے فساد کی وجہ سے وارث ہوگی یونہی زوجین میں کسی ایك کے فرضی حصہ قبول کرنے کے بعد جوبچ جائے وہ اسی پررَد کردیاجائے گا۔اوراسی طرح ترکہ کامال رضاعی بیٹے یابیٹی کو ملے گا۔الاشباہ کی کتاب الفرائض میں یونہی ہے،اورمصنّف وغیرہ نے اس کو برقراررکھاہے۔(ت)

ردالمحتارمیں ہے:

ومثلہ فی الذخیرۃ قال وھکذا کان یفتی الامام ابو بکر البرزنجری والقاضی الامام صدر الاسلام لانھا اقرب الی المیت من بیت المال فکان الصرف الیھا اولٰی اذلوکانت ذکرا تستحق المال،قولہ ترث فی زماننا عبارۃ الزیلعی یدفع المال الیھا لابطریق الارث بل لانھا اقرب الناس الی المیت ح،قولہ وکذا مافضل الخ عزاہ فی الذخیرۃ الٰی فرائض الامام عبد الواحد الشھید،قولہ للابن اوالبنت رضاعا عزاہ فی الذخیرۃ الٰی محمد رحمہ اﷲ تعالٰی[2]۔

اسی کی مثل ذخیرہ میں فرمایا،ا ورایسے ہی فتوٰی دیتے تھے امام ابوبکر البرزنجری اورقاضی امام صدرالاسلام۔کیونکہ معتِق کی بیٹی بیت المال کی بنسبت میت کے زیادہ قریب ہے۔چنانچہ مال کو اس کی طرف پھیرنااولٰی ہے،کیونکہ اگروہ مذکرہوتی تو مال کی مستحق ہوتی۔ماتن کاقول"وہ ہمارے زمانے میں وارث بنے گی"۔زیلعی کی عبارت ہے اس کو مال بطورمیراث نہیں دیاجائے گا بلکہ اس لئے دیاجائے گا کہ وہ لوگوں میں سے میت کے قریب ترین ہے ح۔ماتن کاقول"اوریونہی جوبچ جائے الخ"اس کو ذخیرہ میں فرائض امام عبدالواحد شہید کی طرف منسوب کیاہے۔ماتن کاقول"رضاعی بیٹا یابیٹی"اس کو ذخیرہ میں امام محمدعلیہ الرحمہ کی طرف منسوب کیاہے۔ (ت)

 


 

 



[1] الدرالمختار کتاب الولاء مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۱۹۴

[2] ردالمحتار کتاب الولاء داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۷۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن