دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

بعد وفاتہ یقدم تجھیزہ وھو محترم حیاومیتا فلا یجوز کشف عورتہ و فی الاثر لعظام المیت من الحرمۃ مالعظام الحی[1]۔(ملخصًا)

کے بعد اس کی تجہیزوتکفین کومقدم رکھاجائے گا انسان زندہ و مردہ دونوں حالتوں میں محترم ہے لہٰذا اس کوبرہنہ کرنا جائز نہیں،حدیث میں ہے میت کی ہڈیوں کااحترام وہی ہے جو زندہ کی ہڈیوں کاہے۔ملخصًا(ت)

اورپرظاہرکہ یہ علت نفس تجہیزمیں ہے نہ دَین تجہیزمیں۔

رابعًا: علماء فرماتے ہیں یہاں دوچیزیں ہیں:حق للمیت اور وہ تجہیزہے،اور حق علی المیت اور وہ دَین ہے،اوراول ثانی پرمقدم ہے۔

علامہ ابن عابدین شامی الرحیق المختوم شرح قلائد المنظوم میں فرماتے ہیں:

اعلم ان الحقوق المتعلقۃ بالترکۃ ھنا خمسۃ بالاستقراء لان الحق اما للمیت اوعلیہ اولاوالاول التجہیزوالثانی الدین الخ۔[2]

توجان لے کہ بیشك میت کے ترکہ سے متعلق حقوق بطور استقراء پانچ ہیں اس لئے کہ حق یاتو میت کے لئے ہوگا یا اس پر ہوگا یاایسانہیں ہوگا بصورت اول تجہیزہے اوربصورت ثانی قرض الخ(ت)

ظاہرہے کہ دَین تجہیزمثل سائردیون حق علی المیت ہے نہ کہ حق للمیت،تومرتبہ دیون ہی میں ہوگا نہ مرتبہ تجہیزمیں۔

خامسًا: جس طرح یہ دَین حاجت سترکے لئے تھا اور بہت دیون بھی آدمی اپنے کھانے پینے پہننے رہنے وغیرہاحاجات اصلیہ کے اپنی حیات میں لیتاہے،توشیئ اپنے مثل پرکیسے مقدم ہوسکتی ہے،یوں ہی مہرمثل بھی وہ دَین کہ حاجت اصلیہ کے سبب لازم آتاہے۔ ھدایہ باب اقرارالمریض میں ہے:

النکاح من الحوائج الاصلیۃ وھو بمھرالمثل[3]۔

نکاح حاجات اصلیہ میں سے ہے اور وہ مہرمثل کے ساتھ ہوتاہے۔(ت)

 


 

 



[1] تبیین الحقائق کتاب الفرائض المطبعۃ الکبری الامیریہ بولاق مصر۶/ ۳۰۔۲۲۹

[2] الرحیق المختوم شرح قلائد المنظوم(رسائل ابن عابدین)سہیل اکیڈمی لاہور۲/ ۱۹۳

[3] الہدایۃ کتاب الاقرار باب اقرارالمریض مطبع یوسفی لکھنؤ ۳/ ۲۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن