دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

اس میں یہ لفظ ہیں زید وصیت کرگیاکہ بعد میرے میری جائداد منقولہ غیرمنقولہ کامالك عمرو ہے میری تجہیزوتکفین بھی کرے گا اورﷲ میری ارواح بھی دے گا بعد وفات زیدعمرونے وصیت مذکورہ کو قبول کرکے ایفائے امورات ایصاء میں لگ گیا جس سے صاف واضح کہ یہ تجہیز وتکفین بربنا ئے درخواست ووصیت نامہ تھی نہ بربنائے امرعالم خاتون،توکوئی امرایساثابت نہیں جس سے یہ خرچ اسے واپس دلایاجائے بلکہ اس کے خلاف کاثبوت ظاہرہے توحکم واپسی نہیں ہوسکتا ثم اقول:یہاں ایك دقیقہ اورہے تجہیزوتکفین ضرورجمیع حقوق متعلقہ بہ ترکہ پرمقدم ہے،

اما المتعلق بعین کالمرھون والمبیع المحبوس بالثمن ودارمستأجرۃ قدم اجرتھا وعین جعلھا مھرا والمقبوض بالبیع الفاسد فانہ اذامات الراھن اوالمشتری اوالاٰجر اوالزوج اوالبائع فی ھذہ الصور علی الولاء قدم حق المرتھن اوالبائع اوالمستاجر او المرأۃ اوالمشتری علی تجھیزالمیت فانما ذلك لتعلقھا بالمال قبل صیرورتہ ترکۃ کما فی الدر المختار وردالمحتار[1]۔

لیکن وہ حق جوعین سے متعلق ہے جیسے رہن رکھی ہوئی چیز، وہ مبیع جوثمن کے بدلے روکاگیاہے،وہ اجارہ کامکان جس کا کرایہ پیشگی اداکیاگیاہے،وہ عین شیئ جس کومہر بنایاگیاہے اور وہ شیئ جس شیئ پربیع فاسد کے ذریعے قبضہ کیاگیا۔ان صورتوں میں اگرراہن،مشتری،آجر،خاوندیابائع اسی حال پر مرگیا تومذکورہ حقوق یعنی مرتہن،بائع،مستاجر،بیوی یا مشتری کاحق تجہیزمیت پرمقدم ہوگا یہ اس لئے ہے کہ یہ حقوق مال کے ترکہ ہونے سے پہلے ہی اس سے متعلق ہوگئے ہیں،جیسا کہ درمختاراورردالمحتارمیں ہے۔(ت)

مگریہ تقدیم تجہیزوتکفین کوہے نہ اس دَین کوکہ بسبب تجہیزوتکفین عائد ہو وہ اگرہے تو مثل سائردیون ایك دین ہے نہ کہ اور جملہ دیون پر مقدم اوّلًا: تمام علماء نے یبدأ بتجھیزہ(اس کی تجہیزسے ابتداء کی جائے گی۔ت)فرمایا ہے کہیں یبدأ بدین تجھیزہ(اس کی تجہیزکے قرض سے ابتداء کی جائے گی۔ت)بھی آیاہے۔

ثانیًا: علماء نے اسے لباس حیات پرقیاس فرمایاہے کہ زندگی میں تن کے کپڑے دائن کو


 

 



[1] الدرالمختار کتاب الفرائض مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۳۵۲،ردالمحتار کتاب الفرائض داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۸۴۔۴۸۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن