30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فلایترك الاصل الابھا وھذا یوافق روایۃ الاصل۔[1] |
میں ہے لہٰذا سوائے اس کے اصل کونہیں چھوڑاجائے گا۔اور یہ مبسوط کی روایت کے موافق ہے۔(ت) |
اسی میں ہے:
|
لایقسم الجنسین بعضہما فی بعض لانہ لااختلاط بین الجنسین فلایقع القسمۃ تمییزابل تقع معاوضۃ وسبیلھا التراضی دون جبرالقاضی۔[2] |
دوجنسوں کی تقسیم میں بعض کو دوسری بعض میں داخل نہیں کیاجائے گا کیونکہ دوجنسوں میں اختلاط نہیں ہوتا تواس طرح تقسیم تمییز کے لئے نہیں بلکہ معاوضہ کے لئے واقع ہو گی اور اس کی صورت صرف باہمی رضامندی ہے نہ کہ جبر قاضی۔(ت) |
تفریعات
(۶۱)فتوی۱ کاقول کہ اگر کوئی فریق اپنے حصے کے بدلے اس کی قیمت پررضامند ہوجائے توعدالت کولازم ہوگا کہ اس فریق کو قیمت دے دے لیکن کسی فریق کو اس کے حصے کی قیمت لینے پرمجبورکرنا عدالت کے اختیارسے باہرہے ناقص وقاصر ہے ایك فریق کے رضامند ہونے سے عدالت کولازم درکنار جائزبھی نہیں کہ اسے قیمت دلادے جب تك دوسرافریق بھی قیمت دینے پرراضی نہ ہو،اسے قیمت لینے پرمجبورکرنا اختیارسے باہرہے تواسے قیمت دینے پرمجبورکرناکب اختیارمیں داخل ہے۔
(۶۲)فتوی۵ نے اس سے بھی زیادہ بے تکان کہاکہ مدعیہ کواختیارہے اگرچاہے توہرچیز۶/۱ حصہ بجنسہٖ لے سکتی ہے اگرباختیار خودقیمت اپنے حصے کی فریق ثانی سے لے لے توکچھ مضائقہ نہیں۔
(۶۳)طرفہ ترفتوی۱کایہ قول ہے کہ ظروف وغیرہ کی تقسیم کی بھی یہی صورت ہوگی کہ تیسرے حصہ میں شاہ محمد کاحق اوردو حصے مسماۃ کاحق ہیں لیکن یہ مناسب ہوگاکہ تمام ظروف شاہ محمدخاں کودے دئیے جائیں اورعالم خاتون کاحق جو ان ظروف میں ہے وہ جائداد غیرمنقولہ سے پورا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع